{AF}
آزاد خطے میں اصلاح و احوال میرٹ کی بالا دستی ، عدل وا نصاف کی فراہمی کی جدوجہد میں اس رول کے ذریعے بھرپور کردار ادا کریں گے، عبدالرشید ترابی{/AF}
مظفر آباد( پ ر )جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ ہم پارلیمانی رول ملنے پر اﷲ کا شکر ادا کرتے ہیں ، آزاد خطے میں اصلاح و احوال میرٹ کی بالا دستی ، عدل وا نصاف کی فراہمی کی جدوجہد میں اس رول کے ذریعے بھرپور کردار ادا کرے گی ، تحریک آزادی کشمیر کو تقویت دینے کے لیے اپنے اس پارلیمانی رول کو حلیف حکمران جماعت سے مل کر بھرپور کردار اداکرے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہم راجہ فاروق حیدر اور مسلم لیگ ن کے قائدین کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے جماعت اسلامی کے ساتھ کیے گئے معاہدے کا پاس رکھا ، ہم پر عزم ہیں کہ اصلاح احوال یعنی نظام کی تبدیلی اورآزاد خطے میں بیس کیمپ کی بحالی کا ایجنڈا جو ہمارے پیش نظرہے اس پر عمل پیرا ہونے کے لیے شانہ بشانہ چلیں گے ۔