جماعت اسلامی کا اسمبلی میں موثر رول تحریک آزادی کشمیر کی تقویت کا باعث ہو گا،مرکزی نائب امراء،سیکرٹری جنرل و امراء اضلاع

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkجماعت اسلامی کا اسمبلی میں موثر رول تحریک آزادی کشمیر کی تقویت کا باعث ہو گا،مرکزی نائب امراء،سیکرٹری جنرل و امراء اضلاع{/AF}

مظفرآباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے مرکزی نائب امراء،سیکرٹری جنرل اور امراء اضلاع نے مشترکہ طور پر جماعت اسلامی کی اسمبلی میں 2نشستیں حاصل کرنے کی حکمت عملی پر شاندار خراج تحسین پیش کیا اور ممبران کو مبارکباد دی،جماعت اسلامی کے نائب امراء،نورالباری،ڈاکٹر مشتاق،محمود الحسن چودھری،مشتاق ایڈووکیٹ،شیخ عقیل الرحمان،راجہ جہانگیر،سیکرٹری جنرل ارشد ندیم ایڈووکیٹ سمیت امراء اضلاع نے جماعت اسلامی کی شاندار کامیابی پر مبارکبادپیش کی،انہوں نے مشترکہ طور پر کہا ہے کہ جماعت اسلامی اپنی حلیف جماعت کے ساتھ مل کر کشمیر کی آزادی اور بیس کیمپ میں اصلاح احوال کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی ،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا اسمبلی میں موثر رول تحریک آزادی کشمیر کی تقویت کا باعث ہو گا اور بیس کیمپ میں لوٹ مار کرپشن ،ظلم اور نا انصافی کو ختم کر کے میرٹ کی بالاد ستی ،عدل و انصاف کی فراہمی اور بنیادی انسانی حقوق کی بحالی کے لیے بھرپور کردا ر ہو گا ،انہوں نے کہا کہ ہم راجہ فاروق حیدر کو وزیر اعظم بننے پر بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے معاہدے کا پاس رکھا،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی بیس کیمپ میں اصلاح احوال کے لیے اصلاحی ایجنڈے پر عمل پیرا ہو گی اور اپنے حلیف کے شانہ بشانہ رہے گی ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر