{AF}
جماعت اسلامی کے امیدوار میجر لطیف خلیق بھاری مینڈیٹ لے کر اسمبلی میں جائیں گے ،عبدالرشید ترابی{/AF}
رنگلہ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ موروثی سیاست نے خطے کے مسائل حل ہونے کے بجائے ان میں اضافہ ہو ،غربی باغ میں تبدیلی نوشتہ دیوار ہے جماعت اسلامی کے امیدوار میجر لطیف خلیق بھاری مینڈیٹ لے کر اسمبلی میں جائیں گے غربی باغ کے کارکنان نے قربانیاں دے کر استقامت کے ساتھ اسلامی تحریک کے سفر کو جاری رکھا ،جماعت اسلامی کے کارکنان آزمائشوں سے گزر کر ایک بڑی قوت بن چکے ،تعصبات،اقرباپروری،میرٹ کی پامالی کے کلچر کے خاتمے کے لیے نکلے ہیں مسلم لیگ ن غربی باغ کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ جس طرح 2011کے انتخابات میں ہمیں سپورٹ کیا اسی طرح 2016کے الیکشن میں بھی ہماری سپورٹ کرے ،پیپلز پارٹی کی 5سال کی حکومت نے آزاد کشمیر میں تمام ادارے تباہ کر دئیے جن کو درست کرنے کے لیے اہل اور باکردار اسمبلی ممبران کی کردار ادا کرسکتے ہیں جماعت اسلامی نے بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلم لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل رنگلہ میں انجمن تاجران رنگلہ کے صدر راجہ حنیف کو ان کے درجنوں احباب اور خاندانوں کے ساتھ جماعت اسلامی میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر راجہ خالد محمود خان،راجہ محمد حنیف صدر انجمن تاجران رنگلہ،فاروق ایوب سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ آزاد کشمیر کا سب سے پسماندہ حلقہ غربی باغ ہے جہاں آج تک صاف پانی،سڑکیں،سکولز کی سہولت موجود نہیں ہے ،عوام کو جھوٹے نعروں اور وعدوں سے اب لوٹا نہیں جا سکتا انہوں نے کہا کہ جب تک بیس کیمپ میں اچھی حکومت قائم نہیں ہوسکتی اس وقت تک نہ کشمیر آزاد ہو گا اور نہ ہی ہمارے مسائل حل ہوں گے ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے راجہ خالد محمود نے کہا کہ یونین کونسل رنگلہ کھنڈرات کا منظر پیش کررہی ہے عوام تبدیلی کے ایجنڈے کو ووٹ دے کر میجر لطیف خلیق کو کامیا ب کروائیں آپ کے حقوق آپ کی دہلیز پر حل کریں گے