{AF}
جماعت اسلامی ایک منظم نظریاتی اور فکری تحریک ہے ، اس میں کوئی اختلافات نہیں ،سردار اعجاز افضل خان {/AF}
راولاکوٹ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سابق امیر و امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ 3پونچھ سردار اعجاز افضل خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ایک منظم نظریاتی اور فکری تحریک ہے ، اس میں کوئی اختلافات نہیں ، مسلم کانفرنس سے صرف پونچھ کی حد تک سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوئی ہے جماعت اسلامی اور مسلم لیگ ن کے ساتھ آزاد کشمیر بھر میں اور مہاجرین کے حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ موجود اور برقرار ہے جو مشاورت سے طے ہوئی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارنر میٹنگز سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بعض اخبارات میں چھپنے والی جماعت اسلامی میں اختلافات کی من گھڑت خبروں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اپنے قیام سے آج تک اپنے نصب العین اور راب کی دھرتی پر رب کانظام کا اعلیٰ مشن لے کر منظم اور متحد ہے ، جماعت اسلامی میں اختلافات کی خبریں پھیلا کر سرخیوں میں جگہ بنانے کی سازش کرنے والے جماعت اسلامی کی تاریخ سے نابلد ہیں ، موجودہ انتخابات میں جماعت اسلامی کا ہدف ہے کہ وہ ایک پارلیمانی قوت بنے جس کے لیے جماعت نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فارمولا طے کیا ہے ، انہوں نے کہا کہ حلقہ 3میں مزید امیدوار میرے حق میں دست بردار ہوں گے۔سردار اعجاز افضل خان نے کہا کہ جماعت اسلامی کے جو بھی افراد اسمبلی میں پہنچیں گے وہ عوامی حقوق کے تحفظ اچھی حکمرانی اور تحریک آزادی کشمیر کے لیے جاندار کردار ادا کریں گے۔