{AF}
جماعت اسلامی آزاد کشمیر میں نظام کی اصلاح اور تحریک آزادی کشمیر کو منطقی انجام تک پہنچانے کی جدوجہد کر رہی ہے ۔چوہدری داؤد{/AF}
برمنگھم( پ ر ) جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر مڈلینڈزون کے کنوینئر چوہدری داؤد پہلوان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی آزاد کشمیر میں نظام کی اصلاح اور تحریک آزادی کشمیر کو منطقی انجام تک پہنچانے کی جدوجہد کر رہی ہے ۔تحریک آزادی کشمیر کے لیے جو خدمات جماعت اسلامی کی ہیں اس کا اعتراف پوری قوم کر رہی ہے ، جماعت اسلامی نے آزاد کشمیر میں تعلیم ، صحت ،اور خدمت کے شعبے میں شاندار خدمات سرانجام دی ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے ملاقات کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی کی قیادت میں اپنی جدوجہد کو جاری رکھے ہوئے ہے جب تک کشمیر آزاد نہیں ہو جاتا اور نظام کی اصلاح نہیں ہو جاتی ہماری جدوجہد جاری رہے گی،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اقتدار میں ہو یا نہ ہو لیکن جو خدمات جماعت اسلامی کی ہیں ، ان کے ہوتے ہوئے کوئی تحریک آزادی کشمیر کو نقصان نہیں پہنچا سکتا ۔