{AF}
چیف الیکشن کمشنر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت نوٹس لیں، عبدالرشید ترابی{/AF}
میرپور( پ ر ) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت نوٹس لیں، چیف الیکشن کمشنر کی ذمہ داری ہے کہ وہ ضابطہ اخلاق کی پاسداری کروائیں ، ریاست میں غنڈہ گردی کے کلچر کو برداشت نہیں کیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میر پور میں ذمہ داران کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ضلع میر پور کے حلقہ نمبر2چکسواری چوہدری سعود اقبال بھرپور طریقے سے انتخابات میں حصہ لیں گے ، اسی طرح جو حلقے اوپن ہیں وہاں جماعت اسلامی اپنے نشان پر بھرپور انداز سے بھرپور حصہ لے گی اور جہاں نون کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہے وہاں ان کے ساتھ تعاون کیا جائے گا ، انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے مشاورت کے ساتھ پارلیمانی رول حاصل کرنے کے لیے اور جماعت اسلامی کو امید بنانے کے لیے حکمت عملی ترتیب دی ہے ، اور یہ جماعت اسلامی کے وسیع تر مفاد میں ہے انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کو منطقی انجام تک پہنچانے اور اسمبلی کے اندر رہتے ہوئے اس آواز کو اور توانا بنانے کی ضرورت ہے، اسی طرح بیس کیمپ میں پیپلز پارٹی نے جو خرابیاں کر دی ہیں نظام اور ادارے تباہ کر دیے ہیں اس کی اصلاح بھی وقت کی ضرورت ہے ۔جماعت اسلامی نے مشاورت سے فیصلہ کیا ہے کہ نظام کی اصلاح ، کرپشن کا خاتمہ ، میرٹ کی بالا دستی ، کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔