جماعت اسلامی شہداء کے مشن کی تکمیل کے لیے جدوجہد کر رہی ہے ،سردار اعجاز افضل خان

{AF}ijaz-afzalجماعت اسلامی شہداء کے مشن کی تکمیل کے لیے جدوجہد کر رہی ہے ،سردار اعجاز افضل خان {/AF}

راولاکوٹ ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جمون وکشمیر کے سابق امیر و امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ 3پونچھ سردار اعجاز افضل خان نے کہا ہے کہ عوام اسلاف کے اعلیٰ مشن کے تکمیل کے لیے ہمارا ساتھ دیں ، جماعت اسلامی شہداء کے مشن کی تکمیل کے لیے جدوجہد کر رہی ہے ، عوام آمدہ انتخابات میں امانت دار ، دیانت دار ، اور تعلیم یافتہ لوگوں کو اسمبلی میں پہنچائیں تا کہ اسمبلی کاوقار بحال کیاجائے اور کشمیری قوم کی عزت نفس کو مجروح ہونے سے بچایا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے انتخابی مہم کے دوران کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی تحریک آزادی کشمیر کے لیے تاریخی خدمات ہیں ، اور بیس کیمپ کے عوام کی خدمت کا شاندار ریکارڈ بھی موجود ہے ، تعلیم کے میدان میں صحت کے میدان میں ، خدمت کے میدان میں جماعت اسلامی نے نمایاں خدمات سر انجام دی ہیں ، عوام اعتماد کریں ان کے مسائل حل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے ریاست کا وقار مجروح کیا ہے ، تعمیر وترقی نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی میرٹ کی پامالی ، کرپشن اور لوٹ مار عروج پر ہے ، پڑھے لکھے نوجوان ڈگریاں نذر آتش کر رہے ہیں ۔جماعت اسلامی میرٹ کی بالادستی کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر