{AF}
نور الباری کی وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف سے اہم ملاقات، کے پی کے میں آمدہ انتخابات کے حوالے سے اہم مشاورت {/AF}
نور الباری کی وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف سے اہم ملاقات کے پی کے میں آمدہ انتخابات کے حوالے سے اہم مشاورت راولپنڈی ،مانسہرہ ، ایبٹ آباد، شنکیاری ( پ ر) جماعت اسلامی و مسلم لیگ نون کے مشترکہ امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ ایل اے 41وادی 6نور الباری نے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف سے اہم ملاقات ، اس موقع پر سردار ظہور ،ایم پی اے عبدالستار خان ، میاں جوہر الرحمن ایم پی اے ، ظفر محمود صدر مسلم لیگ ن ضلع مانسہرہ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ نور الباری ہمارے مشترکہ امیدوار ہیں ان کو یہاں سے بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے ،ضلع مانسہرہ مسلم لیگ کا گڑھ ہے ، میں تمام کارکنوں کو ہدایت کرتا ہوں کہ وہ نور الباری کی بھرپور مہم چلائیں اور ان کو یہاں سے بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں ، اس موقع پر مسلم لیگ کے ایم پی ایز نے بھی یقین دہانی کروائی کہ وہ نور الباری کی بھر پور مہم چلائیں گے۔ مسلم لیگ ن ضلع مانسہرہ کے صدر ظفر محمود نے انتخابات کی حکمت عملی کے لیے مسلم لیگ ن کا اجلاس طلب کر لیا ہے اور وہ بھی بھرپور مہم چلائیں گے ، دریں اثناء نور الباری نے بفہ دوراہا ، ایبٹ آباد، کالج دوراہا ، لمبی ڈھیری ، لوہار بانڈہ ، عنایت آباد، شنکیاری ، سمیت دیگر مقامات کا دورہ کیا ، عوام نے بھرپور استقبال کیا ، کانگڑمیں افطار ڈنر کا اہتمام کیاگیا جس میں نور الباری نے خطاب کیا اور اس میں بہت بڑی تعداد میں کشمیری مہاجرین نے شرکت کی ۔