تین نسلوں سے غازی آباد سرکار حکومت کے مزے لیتی رہی اور قومی وسائل لوٹتی رہی، یہ حلقہ پسماندہ ترین حلقہ ہے ۔ میجر (ر) لطیف خلیق

{AF}Major Latif Khaliqتین نسلوں سے غازی آباد سرکار حکومت کے مزے لیتی رہی اور قومی وسائل لوٹتی رہی، یہ حلقہ پسماندہ ترین حلقہ ہے ۔ میجر (ر) لطیف خلیق{/AF}

دھیر کوٹ( پ ر ) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نامزد امیدوار قانون ساز اسمبلی میجر (ر) لطیف خلیق نے کہا ہے کہ سردار عتیق احمد کو شکست کی چھری پانی میں نظر آنا شروع ہو چکی ہے ، لیکن ان کو بھاگنے نہیں دیں گے ۔ تین نسلوں سے غازی آباد سرکار حکومت کے مزے لیتی رہی اور قومی وسائل لوٹتی رہی اور یہ حلقہ پسماندہ ترین حلقہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوام رابطہ مہم کے دوران چھپڑیاں ، چوڑاور دیگر مقامات پر انتخابی مہم کے سلسلے میں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سابق امیدوار اسمبلی راجہ خالد محمود ، میرمحمد ، سمیت دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا ۔ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے میجر لطیف خلیق نے کہا کہ غربی باغ کے عوام بنیادی انسانی سہولیات سے محروم ہیں ، جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی کی قیادت میں حکومت میں آ کر عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی ، انہوں نے کہاکہ غربی باغ کے عوام نے جماعت اسلامی کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے اگر کسی نے دھونس ، دھاندلی سے نتائج تبدیل کرنے کی کوشش کی تو اس کے بھیانک نتائج نکلیں گے۔ جماعت اسلامی نے تحریک آزادی کشمیر اور عوامی مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کیا ہے اور یہ اسمبلی میں جا کر عوام کی حقیقی ترجمانی کرے گی اور مسائل حل کرے گی ، انوہں نے کہا کہ سردار عتیق کو غربی باغ کے عوام نے چھوڑ دیا ہے اب وہ بہانے بناکر انتخابات سے بھاگنا چاہتے ہیں لیکن ان کو بھاگنے نہیں دیں گے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر