اسلامی جمعیت طلبہ واحد تنظیم ہے جس نے نوجوانوں کے اخلاق و کردار کو سنوارنے کے لیے تاریخی خدمات سرانجام دی ہیں ،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiاسلامی جمعیت طلبہ واحد تنظیم ہے جس نے نوجوانوں کے اخلاق و کردار کو سنوارنے کے لیے تاریخی خدمات سرانجام دی ہیں ،عبدالرشید ترابی {/AF}

باغ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی کردار سازی اور تربیت کا کوئی ادارہ ریاست میں موجود نہیں ہے اسلامی جمعیت طلبہ واحد تنظیم ہے جس نے نوجوانوں کے اخلاق و کردار کو سنوارنے کے لیے تاریخی خدمات سرانجام دی ہیں ، نوجوانوں کی کردار سازی ، فکری اصلاح ، تہذیبی یلغار کے سامنے بند باندھ رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ صہیب الدین کاکاخیل اور ناظم کشمیر راجہ آفتاب احمد کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ صہیب الدین قاضی حسین احمد رحمتہ اﷲ علیہ کے وارث اور دینی فکر کے نگران ہیں امید ہے کہ ان کی قیادت میں جمعیت پاکستان اور آزاد کشمیر میں مزید پیش رفت کرے گی ۔ پاکستان اور آزاد کشمیر میں اسلامی تحریک کے سب ہی قائدین جمعیت کے پلیٹ فارم سے ہی فریضہ اقامت دین سے روشناس ہوئے۔پاکستان میں جمعیت کی تربیت پر مشتمل یہ ٹیم ساری دنیا کو فیض پہنچا رہی ہے اور دین کی خدمت کر رہے ہیں ، سیاست میں اہم مقام حاصل کر رہے ہیں ۔ سب کا تعلق جمعیت سے ہی ہے۔ اسلامی جمعیت طلبہ نے تحریک آزادی کشمیر میں بھر پور کردار ادا کیا ہے ، اور آج بھی مقبوضہ کشمیر میں ہر اول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے۔پوری امت کو اسلامی جمعیت طلبہ سے توقعات وابستہ ہیں ، جمعیت ماضی کی روایات کو جاری اور ساری رکھتے ہوئے زیادہ سے زیادہ نوجوانوں تک اپنی دعوت پہنچائیں ۔ جما عت اسلامی آزاد جموں وکشمیر اور جمعیت کے درمیان مثالی ہم آہنگی پائی جاتی ہے چونکہ جماعت اسلامی کی قیادت جمعیت سے ہی آئی ہے ۔ عبدالرشید ترابی نے کہا کہ جمعیت معاشرے میں نوجوانوں کو فتنوں سے بچانے اور مغربی تہذیبی یلغار سے بچا کر اسلامی تہذیب سے وابستہ کرے۔ جمعیت اپنی تنظیم کو وسعت دے تا کہ زیادہ سے زیادہ نوجوان اس سے وابستہ ہوں ۔ مغرب نے اپنے سارے وسائل امت کے نوجوانوں کو اسلامی تہذیب سے دور کر کے مغربی تہذیب اپنانے پر لگا رکھے ہیں ، اس موقع پر اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی نے کہا کہ جمعیت پاکستان اور آزاد کشمیر کے تمام یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں میں موجود ہے، افرادی قوت میں اضافہ کر رہی ہے ، باوسائل نوجوان پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں جا رہے ہیں جو ہمارے لیے نیا چیلنج ہے ، جمعیت اس سے عہدہ برآہونے کے لیے تجربات کر رہی ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر