جماعت اسلامی کے امیدوار اسمبلی عبدالحمید چوہدری ایڈووکیٹ کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے۔اہلیان یونین کونسل چوکی ٹینڈا ضلع کوٹلی

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajk جماعت اسلامی کے امیدوار اسمبلی عبدالحمید چوہدری ایڈووکیٹ کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے۔اہلیان یونین کونسل چوکی ٹینڈا ضلع کوٹلی {/AF}

کوٹلی ( ) جماعت اسلامی یونین کونسل چوکی ٹینڈا کے راہنماؤں ملک محمد اسلم،طاہر محمود ملک، مظہر حسین ملک، عابد اسلم ملک، ملک محبوب حسین، اسرارایوب ملک اور عدنان ملک نے کہاہے کہ یونین کونسل چوکی ٹینڈا سے جماعت اسلامی کے امیدوار اسمبلی عبدالحمید چوہدری ایڈووکیٹ کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے۔ یونین کونسل اور حلقہ کوٹلی کے عوام نے باری باری سب کو آزمایا لیکن حالات بہتر نہ ہوسکے۔ روائتی سیاسی جماعتوں نے عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے اپنی تجوریاں بھری ہیں۔ 21جولائی کے انتخابات عوام کو موقع فراہم کررہے ہیں کہ ووٹ کے ذریعے درست قیادت کا انتخاب کیا جائے۔آزمودہ سیاسی قیادت سے مایوسی کے بعد عوام اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے جماعت اسلامی کے امیدوار کو ووٹ دینے کا یقین دلایاہے۔ ہم آنے والے دنوں میں الیکشن مہم کو تیز کرکے گھر گھر جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے راہنماؤں نے مشترکہ بیان میں کیا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر