کوٹلی کے عوام نے جماعت اسلامی پر اعتماد کیا تو مایوس نہیں کریں گے۔عبدالحمید چوہدری ایڈووکیٹ

{AF}Ch. Abdul Hameedکوٹلی کے عوام نے جماعت اسلامی پر اعتماد کیا تو مایوس نہیں کریں گے۔عبدالحمید چوہدری ایڈووکیٹ {/AF}

کوٹلی ( ) حلقہ ون کوٹلی سے جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار اسمبلی عبدالحمید چوہدری ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ حلقے کے عوام سے ہاتھ جوڑ کے کہتاہوں کہ ملک محمد نواز خان نے آپ کو چھ بار دھوکہ دیا اب مزید غلطی کی کوئی گنجائش نہیں۔ 30 سالوں سے عوام کا بدترین استحصال کرنے والوں کی زبان سے استحصال کالفظ اچھا نہیں لگتا۔کوٹلی کے تمام بنیادی مسائل کے حل کے لیے جماعت اسلامی کے پاس واضح اورٹھوس ایجنڈاہے۔نوجوانوں کا روزگار، سڑکوں کی بہتری، تعلیم اور صحت کی جدید سہولیات ترجیح اوّل ہے۔ اقتدار میں نہ رہنے کے باوجود جماعت اسلامی کی ہمہ پہلو سماجی خدمات کا اعتراف مخالفین بھی کرتے ہیں۔ظالمانہ نظام بددعاؤں سے نہیں بلکہ ووٹ کی پرچی کے درست استعمال سے ختم ہوگا۔ قومی دولت کی لوٹ مار سے بڑی بڑی گاڑیوں کے لشکر چلانے والے عوامی ضمیر کومتاثر نہیں کرسکتے۔ 21جولائی حق و سچ کی فتح اور ظالموں و غاصبوں سے اہلیان کوٹلی کی نجات کا دن ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی اور امیدوار اسمبلی حلقہ ون کوٹلی عبدالحمید چوہدری ایڈووکیٹ نے حلقہ انتخاب کوٹلی کے مختلف مقامات پر کارنر میٹنگز اور معززین کی علےٰحدہ علےٰحدہ نشستوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی حلقہ کوٹلی کے دیگر راہنما بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔ عبدالحمید چوہدری ایڈووکیٹ نے بڑے پیمانے پر حمایت کرنے پر معززین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ ہماری منزل لوٹ مار نہیں بلکہ عدل و انصاف پرمبنی نظام کاقیام ہے ۔کوٹلی کے عوام کی سوچ میں تبدیلی 21جولائی کو استحصالی اور مفاداتی نظام کی چولیں ہلا دے گا۔ دریں اثناء جماعت اسلامی کے امیدوار عبدالحمید چوہدری ایڈووکیٹ نے جے یو آئی کے امیدوار ڈاکٹر ابرار مغل سے اہم ملاقات کی اور مشترکہ انتخابی حکمت عملی پر زور دیا۔دونوں راہنماؤں نے مزید ملاقاتوں کا سلسلہ آئندہ چند روز میں جاری رکھنے پر بھی اتفا ق کیا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر