پیپلز پارٹی نے آزاد خطے کا وقار کرپشن اور ظلم کی وجہ سے خاک میں ملا دیا ، عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiپیپلز پارٹی نے آزاد خطے کا وقار کرپشن اور ظلم کی وجہ سے خاک میں ملا دیا ، عبدالرشید ترابی {/AF}

پیپلز پارٹی نے آزاد خطے کا وقار کرپشن اور ظلم کی وجہ سے خاک میں ملا دیا ، عبدالرشید ترابی , عبدالرشید ترابی پوری کشمیری قوم کی پہچان ہیں ، مشتاق منہاس 

باغ ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے آزاد خطے کا وقار بری طرح مجروح کیا، کرپشن ، ظلم ، نا انصافی اور میرٹ کی پامالی کو فیشن بنائے رکھا ، آمدہ انتخابات فیصلہ کن مرحلے پر ہو رہے ہیں ، عوام امانت دار اور دیانت دار لوگوں کو منتخب کریں تا کہ نظام کی اصلاح ہو سکے ۔ مشتاق منہاس نے گزشتہ انتخابات میں ہمارا ساتھ دیا تھا وسطی باغ میں ہمارے کارکن ان کی بھرپور مہم چلائیں گے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے مشتاق منہاس اور ان کی پوری ٹیم نے عبدالرشید ترابی کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ عبدالرشید ترابی نے جماعت اسلامی مسلم لیگ ن کے ساتھ آمدہ انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی ہے جماعت اسلامی کے امیدواران بعض حلقوں میں اپنے نشان پر انتخابات میں بھر پور طریقے سے حصہ لیں گے۔جماعت اسلامی کی کوشش ہے کہ نظام کی اصلاح کے لیے اچھے لوگوں کو اسمبلی میں لائے تا کہ کرپٹ اور فرسودہ نظام کی اصلاح ہو سکے۔ عبدالرشید ترابی نے کہا کہ حلقہ وسطی باغ جماعت اسلامی کا گڑھ ہے یہاں سے ہم نے انتخاب جیتے بھی ہیں اور مقابلہ بھی کیا ہے انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی اور بیس کیمپ میں نظام کی اصلاح ہمارا اصل ہدف ہے اس کے لیے ہم نے مشاورت سے راستہ نکالا ہے جماعت اسلامی حقیقی معنوں میں اسلامی انقلاب کی داعی ہے اور عوامی خدمت اﷲ کی رضا کے لیے مشن کے طور پر کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی عوام کے لیے امید کی کرن ہے اسمبلی کے اندر اور اسمبلی کے باہر ہر جگہ ہر بار عوام کے حقوق کے لیے جنگ لڑیں گے اور لڑتے رہے ہیں ۔اس موقع پر مشترکہ امیدوار قانون ساز اسمبلی مشتاق منہاس نے کہا ہے عبدالرشید ترابی پوری کشمیری قوم کی پہچان ہے ، وہ عالمی اسلامی تحریکوں کے قائد ہیں ، عبدالرشید ترابی کا اسمبلی میں جانے سے اسمبلی کا وقار دوبالا ہو جائے گا میں نے ہمیشہ جماعت اسلامی کو قدر کی نگاہ سے دیکھا ہے ۔آئندہ عوامی مسائل کے حل کے لیے عبدالرشید ترابی کی سرپرستی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر