{AF}
جماعت اسلامی کے نامزد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے{/AF}
مظفر آباد،راولاکوٹ، کوٹلی، میرپور باغ ، پشاور ( پ ر ) جماعت اسلامی کے نامزد امیدواروں میں سردار اعجاز افضل خان ، نور الباری ، ڈاکٹر محمد مشتاق خان ، میجر لطیف خلیق ، نثار شاہق ، حبیب الرحمن آفاقی ، عبدالحمید چوہدری ، چوہدری سعود اقبال ، ڈاکٹر ریاض مرزا ، سجاد انور ، چوہدری آصف یعقوب ، چوہدری محمد رفیق ، سردار حلیم سمیت دیگر امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے ۔ترجمان کے مطابق جماعت اسلامی پونچھ کے چاروں حلقوں سے کوٹلی کے دو حلقوں سے میر پور اور بھمبر کے ایک حلقے اور مظفر آباد کے ایک حلقے اور باغ کے ایک حلقے سمیت مہاجرین کے کچھ حلقوں سے انتخاب میں حصہ لے گی ، یاد رہے کہ جماعت اسلامی اور مسلم لیگ ن کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فارمولا طے پایا ہے اور مشاورت کے بعد جماعت اسلامی بعض حلقوں میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی حمایت کرے گی اور بعض حلقوں میں مسلم لیگ ن ہمارے امیدواروں کی حمایت کرے گی ، اور بعض حلقے اوپن رہیں گے ۔