چیف الیکشن کمشنر کے پی کے میں سابق منسٹر کی طرف سے پلاٹوں کی تقسیم اور پلاٹوں کے نام پر سینکڑوں کارڈز کی تقسیم کا نوٹس لیں ۔نور الباری

{AF}noor ul bariچیف الیکشن کمشنر کے پی کے میں سابق منسٹر کی طرف سے پلاٹوں کی تقسیم اور پلاٹوں کے نام پر سینکڑوں کارڈز کی تقسیم کا نوٹس لیں ۔نور الباری{/AF}

راولپنڈی ، مانسہرہ ، پشاور ( پ ر ) جماعت اسلامی اور مسلم لیگ ن کے مشترکہ امیدوار ویلی 6نور الباری نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کے پی کے میں سابق منسٹر کی طرف سے پلاٹوں کی تقسیم اور پلاٹوں کے نام پر سینکڑوں کارڈز کی تقسیم کا نوٹس لیں ۔سابق منسٹر مظفر آباد میں جعلی سٹیٹ سبجیکٹ بنا رہے ہیں اور تقسیم بھی کر رہے ہیں لسٹوں میں نئے نام لکھوانے اور کٹوانے کی باتیں بھی کی جا رہی ہیں ، اس کا سختی سے نوٹس لیا جانا چاہیے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوام رابطہ مہم کے دوران کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری کشمیر کونسل اور دیگر تعمیراتی فنڈز میں بد عنوانی اور کرپشن کا نوٹس لیں ۔انہوں نے کہا کہ مہاجرین کے لیے آنے والے فنڈز کے خرچ تک رسائی دی جائے تا کہ عوام کو بتایا جا سکے کہ ان کے نام پر کتنے فنڈز جاری ہوئے اور کتنے خرچ ہوئے اور کتنے کرپشن کی نذر ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ مہاجرین کے نام پر ووٹ لینے والوں نے مہاجرین کے لے کچھ نہیں کیا پڑھے لکھے نوجوان بے روز گار ہیں مہاجرین صحت و تعلیم کی سہولیات سے محروم ہیں ، سینکڑوں مہاجرین آج بھی چھتوں سے محروم ہیں میرٹ پر آنے کے باوجود نوکریاں ان کو نہیں مل رہیں ۔ میڈیکل کالجز اور دیگر اداروں میں کوٹہ ہونے کے باوجود ان کو حق نہیں مل رہا ۔ اس سارے ظلم کا حساب لینے کا وقت آ چکا ہے۔ مہاجرین کی بحالی سکیموں کے نام پر مہاجرین سے مذاق کیاگیا جماعت اسلامی اور ن لیگ یہ سیٹ جیت کر مہاجرین کے لیے مثالی بستیاں قائم کریں گی ، مہاجرین کے وسائل مشاورت کے ساتھ حلقے میں خرچ کیے جائیں گے اور مہاجرین کی تقدیر بدل دیں گے ۔ مہاجرین کے نام پر بلیک میلنگ کا خاتمہ کریں گے ، ضمیروں کے سوداگروں کے انجام کا وقت آگیا ہے عوام 21جولائی کو ترازو پر مہر لگا کر ان کو ہمیشہ کے لیے رخصت کریں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر