{AF}
جماعت اسلامی اور مسلم لیگ ن کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فارمولہ طے کرلیاگیا{/AF}
مظفرا ٓباد( پ ر)جماعت اسلامی اور مسلم لیگ ن کے درمیان انتخابی مفاہمت یعنی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فارمولہ طے کرلیاگیاہے،جماعت اسلامی اپنے نشان پر الیکشن لڑے گی اور مسلم لیگ ن اپنے نشان پر الیکشن لڑے گی،بعض سیٹیں اوپن ہوں گی اور بعض پر مشاورت سے امیدوار ان فائنل کیے جائیں گے کہ کون سیٹ جیت سکتاہے امیر جماعت اسلامی کا اسمبلی میں ہونا ضرور ہے ،مسلم لیگ ن عبدلرشید ترابی کو اسمبلی میں لایئے گی ،نورالباری کی سیٹ پر مسلم لیگ ن جماعت اسلامی کی سپورٹ کرے گی ،خاتون کی سیٹ دی جائے گی،مشیرحکومت بنایا جائے ،نیشنل پریس کلب مظفرا ٓباد میں سا ق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن آزاد کشمیرکے صدر راجہ فاروق حیدر، امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرعبدالرشید ترابی نے مشترکہ پریس کانفرنس کی،اس موقع پر راجہ فاروق حیدر نے کہاکہ جماعت اسلامی سے انتخابی مفاہمت یعنی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے دوبڑا اہداف ہیں ایک کشمیرکی آزادی کے لیے مل کر حکمت عملی ترتیب دینا اور اس تحریک کو منزل تک پہنچانا دوسرا ٓآزادی کے بیس کیمپ کو تباہ کردیا گیاہے ،بیس کیمپ میں صلاح احوال کرنا،جماعت اسلامی کے باس ایک تربیت یافتہ ٹیم ہے جو آزاد خطے کے نظام کی صلاح میں کردار ادار کرسکتی ہے، عبدالرشید ترابی کا تحریک آزادی میں بڑا کردار ہے اس لیے ہم نے کوشش کی کہ جماعت اسلامی کو آیندہ بننے والی مسلم لیگ ن کی حکومت کا حصہ بنایا جائے تاکہ مل کر اس نظام کی صلاح کریں اور کشمیرکی آزادی کے لیے مل کر کام کریں،اسی طرح حکومت بننے کی صورت میں حکومتی عہدوں اور اداروں میں بھی جماعت اسلامی کو شریک کیا جائے گا،اس موقع پر جماعت اسلامی کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاکہ جماعت اسلامی کا بھی یہ ہدف ہے کہ کشمیرکی آزادی کی تحریک کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے او ر اس کے لیے بیس کیمپ کے کردار کو بحال کرناضروری ہے،جماعت اسلامی بھی بیس کیمپ میں نظام کی اصلاح چاہتی ہے،جماعت اسلامی آزاد کشمیر میں بعض حلقے اوپن ہوں گے،اور بعض پر مشاورت سے جیتے والے کی حمایت کی جائے گی۔