ظلم وجبر کا دور ختم ہونے کو عوام استحصالی قیادت اور نظام کو مسترد کر کے دیانتدار اور باکردار قیادت کا انتخاب کریں،چوہدری محمد رفیق

{AF}Ch Rafiq ظلم وجبر کا دور ختم ہونے کو عوام استحصالی قیادت اور نظام کو مسترد کر کے دیانتدار اور باکردار قیادت کا انتخاب کریں،چوہدری محمد رفیق{/AF}

راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نامزدامیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ LA17پونچھ 1عباسپور چوہدری محمد رفیق نے کہا ہے کہ ظلم وجبر کا دور ختم ہونے کو عوام استحصالی قیادت اور نظام کو مسترد کر کے دیانتدار اور باکردار قیادت کا انتخاب کریں،ٹوٹی کھمبے،سڑک کی خاطر عوام اپنے ضمیر کا سودا نہ کریں ،آزاد خطہ میرٹ اور کرپشن کی دلدل میں پھنسا ہے دیانتدار قیادت کو منتخب کریں تا کہ ان کے مسائل حل ہو سکیں ،چوہدری محمد یاسین گلشن،سردار عبدالقیوم نیازی،اصغر آفندی،غلام مصطفی حلقہ 1کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں عوام ووٹ کی پرچی سے انہیں مسترد کردیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حلقہ نمبر 1عباسپور آزاد کشمیر کا سب سے پسماندہ ترین حلقہ ہے گذشتہ 5سالوں میں کوئی کام نہیں ہوا بلکہ عوام کو جھوٹی تسلیاں اور وعدے دیے گئے جو ظلم وستم کی ایک مثال ہے انہوں نے کہا کہ عوام کے پاس ایک سنہری موقع ہے کہ وہ اپنے ووٹ کا درست استعمال کریں اس فرسودہ نظام اور اس کی باقیادت آزمودہ قیادت سے نجات حاصل کریں انہوں نے کہا کہ پارٹیاں بدلنے والے عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے ان میں اضافہ کررہے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حلقہ کے تمام وارڈ کی سطح پر ہم نے دورہ کیا ہے عوام کا زبردست رسپانس ہے لوگ سیاسی مگر مچھو کے خوف سے اپنے ووٹ کا درست استعما ل نہیں کرسکتے سیاسی مگرمچھو کا الیکشن میں احتساب ہو گا انہوں نے کہاکہ تمام برادریوں نے میری حمایت کی یقین دہانی کروائی ہے اﷲ کے فضل وکرم سے جماعت اسلامی کے انتخابی نشان ترازو پر الیکشن لڑوں گا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا ضلع پونچھ میں مسلم لیگ کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں ہے اس لیے ہم الیکشن لڑیں گے ،آزاد خطے میں کرپشن ،میرٹ کی پامالی عروج پر ہے ظلم وستم کے اس نظام کے خاتمے کے لیے بھرپور جدوجہد کریں گے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر