{AF}
جماعت اسلامی کے کارکن اپنی انتخابی مہم جاری رکھیں اورامیدواران اسمبلی اپنے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں، عبدالرشید ترابی{/AF}
راولپنڈی ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے ا میر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ جماعت اسلامی کے کارکن اپنی انتخابی مہم جاری رکھیں اورامیدواران اسمبلی اپنے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں سیٹ ایڈجسٹمنٹ یا انتخابی مفاہمت کی صورت میں جہاں جہاں سے کاغذات واپس لینے ہوئے وہاں سے لیں گے،ابھی تک سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی تجاویز زیر غور ہیں جب تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوتا اس وقت تک جماعت اسلامی کے کارکن جو ایک اسلامی اجتماعیت سے وابستہ ہیں وہ کوئی تبصرہ اور منفی بیان نہ دیں،مرکزی مجلس شوریٰ نے امیر جماعت کو مینڈیٹ دیا ہے کہ وہ جماعت اسلامی کے وسیعی مفاد میں حکمت عملی بنائیں،ان خیالات کااظہار انھوں نے مرکزی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ جو بھی فیصلہ ہوگا وہ جماعت اسلامی کے مفاد میں کیا جائے گا،کارکن اطمینان رکھیں،جماعت اسلامی کے کارکن ہونے کے ناطے اپنے عظیم الشان رویہ کا مظاہر ہ کریں،انھوں نے اپنے کارکنوں کوہدایت کی کہ وہ سوشل میڈیا پر بھی کسی قسم کامنفی تبصرہ نہ کریں ہم اسلامی اجتماعیت سے وابستہ ہیں اور ایک اسلامی انقلابی تحریک ہیں ،جماعت کے مفاد کی خاطر اجتماعی فیصلے ہوں گے ،انھوں نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ رمضان المبارک کو محض سیاسی سرگرمی کی نذر نہ کریں بلکہ اس میں قرآن سے تعلق کو مضبوط کریں اور قرآن کی دعوت عوام الناس تک پہنچائیں،روزے کی جو روح ہے اس کے مطابق اپنے آپ کو ڈالیں،اﷲ کی ضا ہی اصل مقصد ہے ،جماعت اسلامی کے کارکن اﷲ کی رضا کے لیے اپنی جانوں کو کھپاارہے ہیں دنیاوی فائدہ ان کے پیش نظر نہیں ہے،جماعت اسلامی کے کارکن قرآن کے پیغام کو سمجھیں اس پر عمل کریں اور اس کی دعوت کو عام کریں،وہ وقت دور نہیں جب جماعت اسلامی کو کسی انتخابی مفاہمت کی ضرورت نہیں پڑے گی،آزمائشیں اور مشکلات اور محض دفعہ تحریک ہی کی بہتری اور پیش رفت کے لیے تلخ فیصلے کرنے ہوتے ہیں ۔