امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر عبدالرشید ترابی حالات کے مطابق بہترسیاسی حکمت عملی تشکیل دیں،مرکزی مجلس شوریٰ

{AF}abdul rasheed turabiامیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر عبدالرشید ترابی حالات کے مطابق بہترسیاسی حکمت عملی تشکیل دیں،مرکزی مجلس شوریٰ {/AF}

راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی کی زیر صدارت مرکزی مجلس شوریٰ کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں موجودہ سیاسی صورت حال کا جائزہ لیا گیا ،جماعت اسلامی کی طرف سے قائم مختلف کمیٹیوں کی رپورٹ سامنے آئی مسلم لیگ ن کی طرف سے پیش کش کا بھی جائزہ لیا گیا اور دیگر سیاسی آپشنز کا بھی غور سے جائزہ لیا گیا،ان تمام امور کا جائزہ لینے کے بعد مرکزی مجلس شوریٰ نے مشاورت سے امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر عبدالرشید ترابی کو اختیار دیا ہے کہ وہ حالات کے مطابق بہتر حکمت عملی تشکیل دیں تا کہ جماعت اسلامی کی پارلیمانی نمائندگی یقینی ہو سکے ،پارلیمانی نمائندگی سے گذشتہ 5سالو ں میں آزاد خطے میں جو بگاڑ پیدا ہوا ہے لوٹ مار کا کلچر پروان چڑا ہے اس کا سد باب ہو سکے،جماعت اسلامی کی پارلیمانی نمائندگی کی وجہ سے بیس کیمپ میں نظام کی خرابیاں پیدا ہوئی ہیں ان کی اصلاح بھی ہو سکے ،شوریٰ میں یہ بھی فیصلہ ہوا ہے کہ دیگر آپشنز کے دروازے بھی کھلے رکھے جائیں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر