کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت فراہم کیا جائے ،لیاقت بلوچ

{AF}logo کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت فراہم کیا جائے ،لیاقت بلوچ {/AF}

راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت فراہم کیا جائے ،مودی کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے کشمیریوں نے اپنا کردار ادا کیا ہے ،حکمرانوں نے ہمیشہ عوام کو مایوس کیا ہے آمدہ انتخابات میں منتخب ہونے والے حکمران جیت کو برائے جیت نہ بنائیں بلکہ عوام کے مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ کشمیریوں کی طویل جدوجہد کومنزل تک پہنچانے کی کوشش کریں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر عبدالرشید ترابی ،سابق امیر جماعت اسلامی سردار اعجازافضل خان،نائب امراء ڈاکٹرمشتاق،شیخ عقیل الرحمان،نورالباری،محمود الحسن چودھری،راجہ جہانگیر خان،سیکرٹری جنرل ارشد ندیم ایڈووکیٹ سمیت دیگر امراء اضلاع اور اراکین شوریٰ نے خطاب کیا ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی تحریک آزادی کشمیر کی منزل کے حصول تک کشمیریوں کے شانہ بشانہ رہے گی ،پوری پاکستانی قوم کی کشمیر کے لیے کمٹمنٹ لازوال ہے جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو جاتا اس وقت تک ہم کشمیریوں کے شانہ بشانہ رہیں گے اور تحریک آزادی کشمیر کے لیے جدوجہد جاری رہے گی ،انہوں نے کہا کہ عالمی امن اور باالخصوص جنوبی ایشیا کا امن مسئلہ کشمیر کے حل سے وابستہ ہے جب تک یہ مسئلہ حل نہیں ہو جاتا اس وقت تک جنوبی ایشیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی آزا دکشمیر عبدالرشید ترابی نے کہاکہ آمدہ انتخابات میں جماعت اسلامی پارلیمانی رول حاصل کر کے تحریک آزادی کشمیر کے لیے بھی کردار ادا کرے گی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے بھی اپنا مطلوبہ کردار ادا کرے گی ،انہوں نے کہاکہ میرٹ کی پامالی کرپشن اور لوٹ مار کے کلچر کو ختم کرنے کے لیے جماعت اسلامی اپنا موثر کردار ادا کرے گی ،انہوں نے کہا کہ آمدہ انتخابات اہمیت کے حامل ہیں عوام ان انتخابات میں ایسے لوگوں کو منتخب کریں جو ان کے مسائل حل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہوں اس موقع پر مشاورت سے آمدہ انتخابات کے حوالے سے اہم سیاسی فیصلے کیے گئے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر