{AF}
بھارت کی ایماء پر بنگلہ دیش میں پھانسیوں اور پاکستان کو دولخت کرنے کا بدلہ کشمیر آزاد کروا کر لیں گے،عبدالرشید ترابی {/AF}
ایٹم بم اور اسلحہ کے انبار ریاستوں اور مملکتوں کی وحدت کو برقرار نہیں رکھ سکتے بلکے نظریے سے ریاستیوں کو وحدت برقراررہتی ہے،پاکستان کا دولخت ہونے کا سب سے بڑا سبب نظریہ پاکستان سے کمزوری دکھانا تھا ،بنگلہ دیش میں پھانسیوں پر سیاسی اور عسکری قیادت کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے ،جماعت اسلامی کے قائدین کے عدالتی قتل کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جائے ،ترکی کے صدر اور حکومت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنے سفیر کو واپس بلایا ،بنگلہ دیش میں پھانسیوں کے حوالے سے جماعت اسلامی مظفرآباد کے زیر اہتمام سیمینار شہداء وفاء سے شیخ عقیل الرحمان،ڈاکٹر مشتاق،عبدالعزیز علوی،شوکت جاوید میر،زاہد امین کاشف،راجہ ممتاز،شرافت نقوی ایڈووکیٹ،منظور الحسن،قاضی شاہد حمید،راجہ آفتاب،امتیازو دیگر کا خطاب مظفرآباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیرعبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ بھارت کی ایماء پر بنگلہ دیش میں پھانسیوں اور پاکستان کو دولخت کرنے کا بدلہ کشمیر آزاد کروا کر لیں گے ایٹم بم اور اسلحہ کے انبار ریاستوں اور مملکتوں کی وحدت کو برقرار نہیں رکھ سکتے بلکے نظریے سے ریاستیوں کو وحدت برقراررہتی ہے،پاکستان کا دولخت ہونے کا سب سے بڑا سبب نظریہ پاکستان سے کمزوری دکھانا تھا ،بنگلہ دیش میں پھانسیوں پر سیاسی اور عسکری قیادت کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے ،جماعت اسلامی کے قائدین کے عدالتی قتل کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جائے ،ترکی کے صدر اور حکومت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنے سفیر کو واپس بلایا ،ان خیالات کااظہار انہوں نے بنگلہ دیش میں پھانسیوں کے حوالے سے جماعت اسلامی مظفرآباد کے زیر اہتمام سیمینار شہداء وفاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرشیخ عقیل الرحمان،ڈاکٹر مشتاق،عبدالعزیز علوی،شوکت جاوید میر،زاہد امین کاشف،راجہ ممتاز،شرافت نقوی ایڈووکیٹ،منظور الحسن،قاضی شاہد حمید،راجہ آفتاب،امتیازدیگر قائدین نے خطاب کیا ،سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ بنگلہ دیش میں پاکستان اور نظریہ پاکستان سے محبت کرنے والوں کو تختہ دارپر بھارت کی ایماء پرلٹکایا جا رہا ہے فیصلے دہلی میں لکھے جا رہے ہیں اور ڈھاکہ میں سنائے جا رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی بنگلہ دیش میں عزیمت اور استقامت کا راستہ اختیار کیا اس پر ان کو کوئی پچھتاوا نہیں ہے جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے پاس تین آپشن تھے عوامی لیگ سے مل جاتے ،غیر جانبدار راہ جاتے تو ان کی خلاصی ہو سکتی تھی لیکن جماعت اسلامی بنگلہ دیش نے طے کیا کہ پاکستان کلمے کی بنیاد پر حاصل کیا گیا ہے اور اس کی حیثیت ایک مسجد کی ہے ،بھارت کی ایماء پر اس مسجد کو ملیا میٹ کیا جارہا ہے اس لیے اس مسجد کی حفاظت ہم پر فرض ہے اس لیے اس پر ہم جان قربان کریں گے اور انہوں نے یہ اپنا عہد پورا کر کے دیکھایا ،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ میں کئی بار بنگلہ دیش گیا ہوں بنگلہ دیش کی گلی محلوں میں عوام پاکستان اورپاکستانیوں سے محبت اور بھارت سے نفرت کرتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ حسینہ واجد کا انجام شیخ مجیب الرحمان سے بدترہو گا ،آج نہیں تو کل بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی سب سے مضبوط اور پاپولر جماعت بن کر ابھرے گی شہداء کا خون رنگ لائے گا اور اسی کے نتیجے میں پورے جنوبی ایشیا میں اسلام پر پرچم لہرائے گا اس موقع پر شیخ عقیل الرحمان نے کہا کہ پاکستان کے حکمرانوں اور عسکری قیادت کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے باقی قائدین نے جماعت اسلامی کے کردار کی تحسین کی ۔