کشمیریوں نے بھارت کو عملاً مقبوضہ کشمیر کے اندر شکست سے دوچار کر دیا ہے ،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiکشمیریوں نے بھارت کو عملاً مقبوضہ کشمیر کے اندر شکست سے دوچار کر دیا ہے ،عبدالرشید ترابی {/AF}

اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ کشمیریوں نے بھارت کو عملاً مقبوضہ کشمیر کے اندر شکست سے دوچار کر دیا ہے ،آزادی کی اس تحریک کو منطقی منزل تک پہنچانا آزاد کشمیر اور حکومت پاکستان کی ذمہ داری ہے ،تحریک آزادی کشمیر میں تمام مذاہب کے لوگ شامل ہیں جو اس بات کی دلیل ہے کہ یہ کامیابی سے ہمکنارہو گی ،مودی کا رویہ اور اس کے سفاکانہ اقدامات کشمیر کی آزادی کی منزل کو بھی قریب کریں گے اور بھارت کے اندر بھی نئی تحریکیں ابھریں گئیں،ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی آزاد کشمیر کی طرف سے مقبوضہ کشمیر سے آئے ہوئے حریت قائدین،وکلاء،صحافی اور سول سوسائٹی کے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر ظفراکبر بٹ،نریندر سنگھ،عبدالحمید لون،محمد اشرف ایڈووکیٹ،پرویزمجید،ارشد اندرابی،بلال احمد بٹ ،شیخ عبدالمتین،ناصر قادری،عباس سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان،جماعت اسلامی آزاد کشمیر اورپوری پاکستان کی قوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہے پاکستان کا کوئی بھی حکمران کشمیریوں سے بے وفائی کر کے اسلام آبادمیں حکومت نہیں کرسکتا ،پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہے ،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی آزاد کشمیر نے اول روز سے تحریک آزادی کشمیر کے لیے جو اہداف طے کیے تھے وہ حاصل کیے ہیں اور جماعت اسلامی اپنی پوری کمٹمنٹ کے ساتھ اسی جوش و جذبے کے ساتھ کشمیریوں کی تحریک کی پشتیبانی کررہی ہے جس طرح وہ پہلے دن سے کررہی تھی ،جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے ذمہ جو اہداف طے ہوئے وہ جماعت اسلامی نے حاصل کیے ،عالمی سطح پر اس تحریک کو فلش پوائنٹ بنایا قاضی حسین احمد مرحوم ؒ کے ہمراہ پوری اسلامی دنیا کا دورہ کیا مملکتوں کے سربراہان ،دانش وروں ،وزراء خارجہ سمیت وہاں کے میڈیا اور عوام الناس سے ملاقاتیں کرکے اس مسئلہ کو اجاگر کیا او آئی سی میں کشمیر کنٹرکٹ گروپ تشکیل دلوایا گیا جو بہت بڑی پیش رفت ہے انہوں نے کہا کہ جب آزادی کی تحریک طول پکڑتی ہیں تو اس کے ان یقینً مسائل بھی درپیش ہوتے ہیں لیکن کشمیریوں نے ان مسائل اور چیلنجز کا بہادری سے مقابلہ کیا ہے جب کہ ہندوستان 8لاکھ فوج رکھنے کے باوجود شدید پریشان ہے بھارت نے 8لاکھ فوج کے ذریعے ریاستی دہشت گردی اور مظالم کے تما م حربے آزمانے کے باوجود کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو سرد نہ کر سکے کشمیری پہلے سے زیادہ پرعزم ہیں پوری قوم اور نوجوان بزرگ قائدین سب آزادی کے جذبے سے سرشارہیں ایسی قوم کو بھارت میں زیادہ جبر کی بنیاد پر غلام نہیں رکھ سکتا ،انہوں نے کہا کہ مضبوط اور مستحکم پاکستان ہی کشمیرکی آزادی کا ضامن ہے حریت قائدین کی طرف سے جماعت اسلامی اور عبدالرشید ترابی کی تحریک آزادی کشمیر کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر