جماعت اسلامی انقلابی منشور کے ساتھ انتخابی معرکے میں اتری ہے ، اور موثر پارلیمانی نمائندگی کے ذریعے آئندہ پانچ سال سیاست میں اہم کردار ادا کرے گی ۔ سردار ارشد ندیم ایڈووکیٹ

{AF}arshad nadeemجماعت اسلامی انقلابی منشور کے ساتھ انتخابی معرکے میں اتری ہے ، اور موثر پارلیمانی نمائندگی کے ذریعے آئندہ پانچ سال سیاست میں اہم کردار ادا کرے گی ۔ سردار ارشد ندیم ایڈووکیٹ{/AF}

پلندری ( پ ر ) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل وقانون ساز اسمبلی حلقہ بلوچ و پلندری سردار ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی انقلابی منشور کے ساتھ انتخابی معرکے میں اتری ہے ، اور موثر پارلیمانی نمائندگی کے ذریعے آئندہ پانچ سال سیاست میں اہم کردار ادا کرے گی ۔عوام ایسے لوگوں کو منتخب کریں جو اسمبلی کو بکرا منڈی بنانے اور ڈنکی ٹریڈنگ (Donkey Trading) میں ملوث نہ ہو ، جب عوام ضمیر فروشوں کو اسمبلی میں بھیجیں گے تو وہ پورے قوم کا ضمیر کا سودا کریں گے۔جس سے ریاستی وقار کو شدید دھچکا پہنچتا ہے اور قومی تشخص مجروح ہوتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوام رابطہ مہم کے دوران کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ارشد ندیم نے کہا کہ ریاست میں اس وقت تک پائیدار ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا جب تک ہر طرح کی کرپشن کا دروازہ بند نہیں کر دیا جاتا اور یہ کام صرف جماعت اسلامی کی ٹیم ہی کر سکتی ہے اگر عوام میں جماعت اسلامی کے نمائندوں کو موقع دیاتو اسلامی کشمیر کرپشن فری کشمیر اور خوشحال کشمیر بنائیں گے ، جماعت اسلامی کا بے داغ ماضی اور سرکاری وسائل کے بغیر زندگی کے مختلف میدانوں میں عوامی اور خصوصاً پسے ہوئے اور غریب طبقات کے لیے شاندار خدمات کے ریکارڈ قائم کیے ہیں جس کا کوئی دوسری جماعت مقابلہ نہیں کر سکتی ۔ غریب عوام کے ٹیکسوں سے جمع ہونے والے خزانے پر مخصوص مافیا گلچھرے اڑا رہا ہے آزاد کشمیر کی ترقی میں یہی طبقہ سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔ یہ ٹرائیکا جس میں بعض سرکاری ملازمین سکیم خور ٹولہ اور ان کو تحفظ فراہم کرنے والے سیاسی لیڈر شامل ہیں ۔ جماعت اسلامی عوامی طاقت سے اس ٹرائیکا کو توڑے گی تو ترقی کا حقیقی سفر شروع ہوگا ۔ آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے ممبران کا 1985ء سے آج تک قانون سازی میں ذاتی رول کا جائزہ لیا جانا چاہیے سوائے چند کے تمام ممبران اسمبلی کی کارکردگی صفر ہے۔ جب قیادت اور ممبران اسمبلی کا حال یہ ہے تو ریاست میں موجود دیگر اداروں اور سرکاری محکموں کی کارکردگی کیسے بہتر ہو سکتی ہے۔جماعت اسلامی نے بھرپور انداز سے چند حلقوں کو چھوڑ کر تمام حلقوں کے امیدواروں کے ٹکٹ جاری کر دیے ہیں کارکنان بھر پور چلائیں اور اپنی مہم کو تیز تر کریں ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کونسل کے الیکشن میں واضح طور پر ڈنکی ٹریڈنگ دیکھنے کے باوجود الیکشن کمیشن کا خاموش تماشائی کردار تشویشناک ہے ۔ اور یہی صورت حال اگر اسمبلی کے الیکشن میں ہوئی اور خصوصاً مہاجرین کے حلقوں میں ہوئی تو الیکشن کمیشن کے کردار پر بے شمار سوالات اٹھیں گے۔ اس لیے کونسل کے الیکشن کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا کردار سامنے آنا چاہیے تا کہ جنرل الیکشن میں اس طرح کی ضمیر فروشی کے عمل کو روکا جا سکے اور ضمیر فروشوں کو معاشرے میں بے نقاب کیا جا سکے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر