حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے ، جماعت اسلامی پوری قوت کے ساتھ انتخابات میں حصہ لے کر کامیابی حاصل کرے گی،سردار اعجاز افضل خان

{AF}ijaz-afzalحکومت عوامی مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے ، جماعت اسلامی پوری قوت کے ساتھ انتخابات میں حصہ لے کر کامیابی حاصل کرے گی،سردار اعجاز افضل خان {/AF}

راولاکوٹ ( پ ر )جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سابق امیر و قانون ساز اسمبلی حلقہ 3پونچھ سردار اعجاز افضل خان نے کہا ہے کہ حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے ، جماعت اسلامی پوری قوت کے ساتھ انتخابات میں حصہ لے کر کامیابی حاصل کرے گی اور اقتدار میں آئے گی ۔ حلقہ نمبر3کا الیکشن جیتیں گے اور وزیر اعظم کو یہاں بغیر پروٹوکول کے سفر کرنا پڑے گا ۔ جماعت اسلامی میرٹ کی پامالی ظلم اور نا انصافی کے خلاف جہاد کرے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چھوٹا گلہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر امیر ضلع سردار زاہد رفیق ، قیم ضلع قیوم افسر ، ضیاء معروف ، نسیم خان ، اور داؤد خان نے خطاب کیا ۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سردار اعجاز نے کہا کہ ظلم کی سیاہ رات ختم ہونے والی ہے ، آمدہ انتخابات اہمیت کے حامل ہیں عوام بار بار دھوکے اور جھانسے میں نہ آئیں بلکہ امانت دار ، دیانت دار لوگوں کا انتخاب کریں جو مظفر آباد ایوان میں بیٹھ کر عوام کی حقیقی ترجمانی کریں نہ کہ ایوان کو بکرا منڈی بنا دیں ۔انہوں نے کہاکہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ ہمارے ممبران اسمبلی اپنے ضمیروں کے سودے لگاتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ آمدہ انتخابات میں عوام ایسے لوگوں کو مسترد کریں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر