{AF}
کشمیر کی آزادی اور عوامی مسائل کا واحد حل آمدہ انتخابات میں امانت دار اور دیانت دار قیادت کے انتخاب میں مضمر ہے، لیاقت بلوچ عبدالرشید ترابی{/AF}
کشمیر کی آزادی اور عوامی مسائل کا واحد حل آمدہ انتخابات میں امانت دار اور دیانت دار قیادت کے انتخاب میں مضمر ہے، لیاقت بلوچ عبدالرشید ترابی آزاد خطے کے عوام 67سالوں سے لوٹ مار کرنے والوں کو مسترد کریں ، پاکستان کے اٹھارہ کروڑ عوام کشمیر کی آزادی تک کشمیریوں کے شانہ بشانہ رہیں گے، آزاد کشمیر کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے ، اور منگلا ڈیم سمیت دیگر ہائیڈل منصوبوں کی رائلٹی کشمیریوں کو ملنی چاہیے ،جماعت اسلامی آزاد کشمیر میں بدمعاشی اور پیسے کے کلچر کے خلاف جہاد کرے گی،آزاد خطے کے حکمران کرپشن،میرٹ پامالی اور لوٹ مار کے کلچر کو فروغ دے رہے ہیں مظفرآباد(پ ر)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی اور عوامی مسائل کا واحد حل آمدہ انتخابات میں امانت دار اور دیانت دار قیادت کے انتخاب میں مضمر ہے،آزاد خطے کے عوام 67سالوں سے لوٹ مار کرنے والوں کو مسترد کریں ، پاکستان کے اٹھارہ کروڑ عوام کشمیر کی آزادی تک کشمیریوں کے شانہ بشانہ رہیں گے، آزاد کشمیر کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے ، اور منگلا ڈیم سمیت دیگر ہائیڈل منصوبوں کی رائلٹی کشمیریوں کو ملنی چاہیے ،جماعت اسلامی آزاد کشمیر میں بدمعاشی اور پیسے کے کلچر کے خلاف جہاد کرے گی،آزاد خطے کے حکمران کرپشن،میرٹ پامالی اور لوٹ مار کے کلچر کو فروغ دے رہے ہیں ۔اس وقت ریاست کا نظام بدانتظامی کا شکار ہے۔حکمران تحریک آزادی سے انحراف کرکے محض قراردادوں اور سمینار تک محدود ہوچکے ہیں۔فرسودہ نظام کے باعث خطہ کے باصلاحیت نوجوان مایوس ہوچکے ہیں۔کرپشن کا سلسلہ عروج پر پہنچ چکا ہے جس کے خلاف پورے ملک میں تحریک جاری ہے۔اپوزیشن اورحکومت مل کر ٹی آر اوز بنائے ۔اس کی تحقیقات کیلئے بااختیار عدالتی کمیشن تشکیل دیا جائے۔جماعت اسلامی تحریک آزادی کشمیر کی پشتیبان ہے۔بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کی قیادت کو پاکستان سے محبت کی سزا میں پھانسیاں دی جارہی ہیں۔پاکستان قیادت کی خاموشی کی وجہ سے سرینگر میں یہ پیغام پہنچ رہا ہے کہ پاکستانی حکمران بیوفا ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی مظفرآباد کے زیر اہتمام اپنے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان قدرتی وسائل کی دولت سے مالا مال ہے مگر حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی بدولت آج ہم آئی ایم ایف کے مقروض بن چکے ہیں۔کرپشن کے آسیب نے پاکستان کو گھیر رکھا ہے۔اس موقع پر جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی تشخص کو ختم کرنے کی کوشش کی مگر وہاں کے حریت پسند عوام استعماری عزائم کو ناکام بنانے کے لئے متحد ومنظم ہوگئے اور نریندر مودی کے عزائم کو ناکام بنا دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ آزادخطہ میں اس وقت کرپشن،میرٹ پامالی اور لوٹ مار کے کلچر عروج پر ہے۔حکمران عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں۔آمدہ انتخابات میں عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔پاکستان کی حکومت آزاد خطہ میں جس طرح عوامی مینڈیٹ کو بلڈوز کرتی ہے اس کے خلاف بھی آواز اٹھائی جانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ہر شعبہ ہائے زندگی میں عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔قیادت کی غیر زمہ دارانہ رویوں کی وجہ سے نسل نو اشکالات کا شکار ہوچکی ہے۔نوجوان اپنے مستقبل سے مایوس ہیں۔ملک کے وسائل کو بیددری سے لوٹا جارہاہے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے دوران زلزلہ آگے بڑھ کر عوام کی بلاتخصیص خدمت کی۔ اس وقت پاکستان72ارب ڈالر کا مقروض ہوچکا ہے۔400ارب ڈالر منی لانڈرنگ کے زریعے بیرون ملک منتقل کیے جاچکے ہیں۔تحریک آزادی کو پس پشت ڈال دیا ہے۔پاکستان میں انڈیا دہشتگردی کا مرتکب ہورہا ہے جس کا آج حکمران بھی اعتراف کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔پاکستان کی قیادت کی تمام داخلی خارجی پالیسیاں ناکام ہوچکی ہیں۔سید علی گیلانی اپنے موقف پر آج بھی ڈٹے ہوئے ہیں۔اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر شیخ عقیل الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام آمدہ انتخابات میں خرید وفروخت کی منڈیاں لگانے والوں کو مسترد کردیں۔ریاست کے وسائل لاڑکانہ منتقل کیے جاتے ہیں۔عوام بنیادی سہولیات زندگی سے محروم ہیں۔1500میگاواٹ بجلی اس خطہ سے پیدا کی جارہی ہے مگر جواس خطہ کی ضرورت ہے وہ بھی فراہم نہیں کی جارہی ہے۔کشمیر کونسل کے انتخابات میں ضمیروں کے سودے کیے گئے۔تقریب سے ضلعی امیر قاضی شاہد حمید،سید نذیر حسین شاہ،چوہدری آصف یعقوب اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔انہوں نے کہا کہ عوام آمدہ انتخابات میں کرپٹ حکمرانوں کو مسترد کردیں جو کہ ایک بار پھر بھیس بدل کر عوام کو بیوقوف بنانے میں مصروف ہیں۔مسائل سے نکلنے کا واحد راستہ دیانتدار قیادت کا انتخاب ہے ۔عوام آمدہ انتخابات میں دیانتدار اور صاف وشفاف قیادت کا انتخاب کریں۔