آزاد خطے کے مسائل جماعت اسلامی کے سوا کوئی اور جماعت حل کر سکتی،سردار اعجاز افضل خان

{AF}ijaz-afzalآزاد خطے کے مسائل جماعت اسلامی کے سوا کوئی اور جماعت حل کر سکتی،سردار اعجاز افضل خان {/AF}

راولاکوٹ:جماعت اسلامی کے سابق امیر سردار اعجاز افضل خان نے کہا ہے کہ آزاد خطے کے مسائل جماعت اسلامی کے سوا کوئی اور جماعت حل کر سکتی اور نہ ہی اس کا یہ ایجنڈا ہے ۔ عوام ایسے لوگوں کو منتخب کریں جو صاحب کردار ، دیانت دار اور باصلاحیت ہوں ، اسمبلی میں جا کر اپنے ضمیرکے سودے نہ کریں بلکہ عوام کی حقیقی ترجمانی کریں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ نمبر 4میں جہڑی کے مقام پر عوام رابطہ مہم کے دوران کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سابق امیر ضلع و امیر حلقہ سردار سجاد انور خان اور دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا۔کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے سردار اعجاز افضل نے کہا کہ 67سال سے یہاں باریاں لگانے والوں نے عوام کے مسائل میں اضافہ کیا ہے پانچ سال کے بعد عوام کو موقع ملتا ہے کہ وہ ان کو تبدیل کریں یا ان ہی کو دوبارہ لائیں بار بار ان ہی کو لانے کے باوجود اگر مسائل حل نہیں ہوئے تو پھر ان کو دوبارہ لانے کا فیصلہ نہ کیاجائے بلکہ ان کو تبدیل کیا جائے ۔ جماعت اسلامی نے باصلاحیت ، پڑھے لکھے امیدواران کو میدان میں اتارا ہے عوام ان کو منتخب کریں ۔پورا آزاد کشمیر اس وقت مسائلستان بنا ہوا ہے میرٹ پامال ہو رہا ہے نوجوان بے روزگاری سے تنگ آ کر اپنی ڈگریاں نذر آتش کر رہے ہیں ، سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں ، ہسپتال ڈاکٹروں اور ادویات سے خالی ہیں ، انصاف فراہم کرنے والے ادارے انصاف فراہم نہیں کررہے ، تھانے اور کچہریاں خوف کا نشان بنے ہوئے ہیں ان حالات میں جماعت اسلامی تبدیلی کا ایجنڈا لے کر نکلی ہے عوام ہمارا ساتھ دیں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر