جماعت اسلامی کے سوا کسی اور جماعت کے پاس تبدیلی کا ایجنڈا نہیں ،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi جماعت اسلامی کے سوا کسی اور جماعت کے پاس تبدیلی کا ایجنڈا نہیں ،عبدالرشید ترابی {/AF}

کوٹلی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے سوا کسی اور جماعت کے پاس تبدیلی کا ایجنڈا نہیں ، اختیار نہ ہونے کے باوجود آزاد خطے میں جماعت اسلامی کی تعلیم ،صحت اور تحریک آزادی کشمیر کے لیے گراں خدمات ہیں،آزاد خطے میں میرٹ کے قتل عام کے خلاف ہم نے جدوجہد کی ،نوجوانوں کے روزگار کے لیے بہترین لائحہ عمل دیا،آزاد خطہ قدرتی وسائل ہونے کے باوجود پسماندگی کی مثال آپ ہے تعمیر و ترقی کا پہیہ جام ہے باغ ہو یا کوٹلی ،مظفرآباد ہر جگہ شکایات ہیں تعمیر وترقی کا دور رکا ہوا ہے ،کالجز اور یونیورسٹیاں بنا دی ہیں مگر ڈگری ہولڈرز کے لیے کوئی باعزت روزگار کا بندوبست نہیں ہے نوجوان اپنی ڈگریاں نذر آتش کررہے ہیں ،سال ہا سال سے جو قیادت مختلف ناموں اور پارٹیوں کے ساتھ ہے ہمارے مسائل کی ذمہ دارہے 62ارب روپے کا بجٹ ہے جس سے 52ارب روپے اسٹبلیشمنٹ جبکہ 10ارب روپے ترقیاتی بجٹ ہے ترقیاتی منصوبوں پر کام اس وقت شروع ہوتا ہے جب مالی سال اختتام پزیر ہو،اس چھوٹے سے خطے میں اتنی بڑی کابینہ ،وزیر مشیر اور کوآرڈنیٹرز کی فوج ہے کو سرکاری خزانے کو شیر مادر کی طرح لوٹ رہے ہیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے کوٹلی حلقہ نمبر1کی انتخابی مہم کے سلسلے میں منعقدہ عشائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع کوٹلی و امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ نمبر 1کوٹلی عبدالحمید چوہدری ،سابق امیر ضلع کوٹلی حبیب الرحمان آفاقی،زاہد الحسن چودھری سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ اس خطے میں تبدیلی صرف جماعت اسلامی ہی لاسکتی ہے دیگر جماعتوں کے پاس کوئی لائحہ عمل نہیں ہے ہمارے پاس با صلاحیت ٹیم موجود ہے وکلاء،سکالرز،انجینئرز،ڈاکٹرزاس ٹیم کا حصہ ہیں جو کا م حکومت نہ کر سکی وہ جماعت اسلامی کی اس ٹیم نے کیے ہیں زلزلہ سیلاب کے موقع پر عوام کی بے لوث خدمت کی ہے،مقبوضہ کشمیر سے آنے والے مہاجرین کی آباد کاری اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کی اور ہر ممکن مدد کی انہوں نے کہا کہ میں 5سال اپوزیشن کا ممبر اسمبلی رہا مجھے بہترین پارلیمنٹرین قرار دیا گیا اور ہمارے حلقے کو ماڈل حلقہ قرار دیا گیا ،350سکیمیں ہم نے میرٹ کی بنیاد پر دیں،اس فرسودہ نظام اور قیادت کو جب تک اپنے سروں پر مسلط کریں گے ہمارے مسائل حل ہونے کے بجائے ان میں اضافہ ہو گا انہوں نے کہا کہ یہ خطہ اسلام کے نام پر حاصل کیا اس کے چپے چپے پرجہاد ہوا ہے شہداء کا مشن تشنہ تکمیل ہے جس مقصد کے لیے ہمارے آباواجداد نے قربانیاں پیش کیں تھیں وہ ابھی تک مکمل نہیں ہوا ،ہم نے اﷲ کے کیے ہوئے عہد کو ایفا نہیں کیا ،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کو خدمت کے لیے عوام 5سال دے تو تمام بنیادی مسائل حل کر دیں گے ،اس خطے کو رول ماڈ ل بنائیں گے تا کہ مقبوضہ کشمیرکے بھائیوں کے لیے رغبت کا باعث بنے انہوں نے کہا کہ آج بنگلہ دیش میں پاکستان سے محبت کی پاداش میں پھانسیاں دی جارہی ہیں مگر حکومت پاکستان کے کرنے کا کام طیب اردگان نے کر دیکھایا یہ اسلامی تحریک کی تربیت کا نتیجہ ہے اسلامی تحریکیوں کے تربیت یافتہ لوگوں کو جب کوئی ذمہ داری ملتی ہے تو وہ اﷲ کی امانت سمجھتے ہوئے اس کو براؤ کار لاتے ہیں آج طیب اردگان پوری امت مسلمہ کے لیے رول ماڈل ہیں جو پوری امت مسلمہ کا درد اپنے دل میں رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں بے پناہ وسائل ہیں 20ہزار میگا واٹ بجلی یہاں سے پیدا کی جا سکتی ہے بجلی کی پیداوار کی بنیاد پر آمدن لندن اور پیرس کے برابر ہوتی مگر نا اہل قیادت کی وجہ سے آج آزاد خطہ لوڈ شیڈنگ کا شکارہے انہوں نے کہا کہ آئندہ اسمبلی میں ہمارا رول ہو گا کوٹلی کے عوام کی دیرینہ مطالبہ اضافی حلقہ ہم پورا کریں گے،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عبدالحمیدچوہدری نے کہا کہ ووٹ ایٹم بم سے زیادہ طاقت ور ہے حکمران اپنے بینک بیلنس میں اضافہ کررہے ہیں ،کوٹلی بگ سٹی نہیں بن سکا ،یہاں گریٹر سپلائی کی حکمرانوں کی غفلت کی وجہ سے ادھوری رہ گئی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حبیب الرحمان آفاقی نے کہا کہ ادارے یرغمال ہیں 90فیصد عوام اس نظام کے ستائے ہوئے ہیں تمام محکمے تباہ ہو چکے ہیں میرٹ کا قتل عام ہے ذاتی مفادات سے نکل کر عوام قومی مفاد میں جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر