{AF}
کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں پوری قوم ان کے شانہ بشانہ ہے ،سینیٹرسراج الحق{/AF}
اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹرسراج الحق نے کہا ہے کہ کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں پوری قوم ان کے شانہ بشانہ ہے پاکستان میں مقیم مہاجرین کے مسائل کو حکومت نے حل کرنے میں غفلت برتی جماعت اسلامی ان کی بھرپور پشتیبانی کرے گی،خیبرپختوانخواہ میں مقیم مہاجرین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے،کشمیرکے جہاد میں ہمارے آباواجداد نے قربانیاں پیش کیں کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ،ان خیالات کااظہارانہوں نے نائب امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر محمودالحسن چودھری کی قیادت میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وفد میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر مقیم پاکستان راجہ فاضل تبسم،ڈپٹی سیکرٹری محمد یاسین شامل تھے اس موقع پر امیر جماعت اسلامی خیبر پختوانخواہ مشتاق احمد خان ،پروفیسر ابراہیم ،خیبر پختوانخواہ کے سینئر وزیر عنایت اﷲ،وزیر خزانہ خیبرپختوانخواہ مظفر سید،وزیر عشرہ زکوۃٰ حبیب الرحمان الخدمت فاؤنڈیشن خیبرپختوانخواہ کے صدر نورالحق بھی موجود تھے ،اس موقع پر وفد نے پاکستان میں مقیم کشمیری مہاجرین کے مسائل سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق اور خیبر پختوانخواہ کی قیادت اور وزراء کو آگاہ کیا اور کہا کہ 69سالوں سے کشمیری مہاجرین کو حکومت پاکستان اور حکومت آزاد کشمیر نے مایوس کیا اس کے باوجود کشمیری پاکستان سے بے لوث محبت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ کشمیری پاکستان کے بلا تنخواہ سپاہی ہیں جو تکمیل پاکستان کے لیے جدوجہد کررہے ہیں اس موقع پر خیبر پختوانخواہ کے وزراء اور جماعت اسلامی کے قائدین نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ خیبرپختوانخواہ میں مقیم مہاجرین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے ،وفد سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو سلام پیش کرتے ہیں جو تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں جماعت اسلامی کشمیریوں کی پشتیبان ہے خیبر پختوانخواہ میں مقیم مہاجرین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے