کشمیر کی آزادی کی راہ میں رکاوٹ اسلام آباد اور مظفرآباد میں بیٹھی حکمران قیادت ہے ،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiکشمیر کی آزادی کی راہ میں رکاوٹ اسلام آباد اور مظفرآباد میں بیٹھی حکمران قیادت ہے ،عبدالرشید ترابی  {/AF}

ہجیرہ(پ ر) جماعت اسلامی آزادکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاکہ کشمیر کی آزادی کی راہ میں رکاوٹ اسلام آباد اور مظفرآباد میں بیٹھی حکمران قیادت ہے ،لبریشن سیل جو شہداء کے گھرانوں کی کفالت کے لیے بنایا گیا تھا اس پر جیالے متوالے عیاشی کررہے ہیں بیس کیمپ اپنا حقیقی کردار ادا نہیں کر رہا ،مطیع الرحمان نظامی کی شہادت کا بدلہ ہندوستان سے کشمیر کی آزادی کی صورت میں لیں گے ، کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار ہے8لاکھ افواج مقبوضہ کشمیر میں ظلم وستم کے پہاڑ توڑ رہی ہے تمام پابندیوں کے باجود نہتے کشمیری اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں ۔شہداء کا مقدس خون رائیگا ں نہیں جائے گا،جنرل مشرف نے چار نکاتی فارمولہ پیش کر کے کشمیر کو تقسیم کرنے کی کوشش کی جس پر یہاں کی قیادت اور حریت کانفرنس نے سرنڈر کر دیا مگر اس پار سید علی گیلانی اور یہاں قاضی حسین احمد،سردار اعجاز افضل اور ہم نے اس کی مخالفت کی تو پرویز مشرف نے ہمیں طعنہ دیا کہ مینڈیٹ رکھنے والی جماعتیں اس کی حمایت کرتی ہیں آپ کے پاس تو مینڈیٹ نہیں جس کی وجہ سے 2006کا الیکشن میں نے جیتاجو پرویز مشرف کے کہنے پر دوسرے دن نتائج تبدیل کیے گئے ،۔کشمیری مجاہدین کے ساتھ غداری کرنے والوں کو اب اپنی ملک میں بھی جگہ نہیں مل رہی ہے۔کشمیر کی آزادی میں اسلام آباد اور مظفرآباد کے حکمران بڑی رکاوٹ ہیں۔مطیع الرحمن نظامی کی شہادت پاکستان کی فوج کے لئے ایک پیغام ہے۔جو کام پیپلزپارٹی منظور وٹو سے کروا رہی تھی وہی کام آج مسلم لیگ ن برجیس طاہر سے کروا رہی ہے۔بیرون ملک سے آنے والے زرمبادلہ میں سے ایک تہائی آزادکشمیر کو دیا جائے ۔تعمیر نو کے 55ارب روپے زرداری صاحب لے گئے جس کے خلاف جماعت اسلامی نے اسلام آباد سپریم کورٹ میں رٹ بھی دائر کی مگر ہماری حکومت کو توفیق نصیب نہیں ہوئی کہ وہ تعمیر نو کے روپے واپس لے۔مشرقی پاکستان کا بدلہ بھارت سے کشمیر میں لیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے کتھیاڑہ میں پیغام شہدا کانفرنس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔کانفرنس سے سابق امیر جماعت اسلامی آزادکشمیر سردار اعجاز افضل خان ایڈووکیٹ، سابق امیر جماعت اسلامی ضلع پونچھ و امیدوار اسمبلی حلقہ نمبر2سردار حلیم خان، حزب المجاہدین جموں وکشمیر کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شمشیر خان، پی ٹی آئی کے امیدواران اسمبلی سردار رضوا ن خالد ،سردار عبدالمجید ایڈووکیٹ، قائمقام امیر جماعت اسلامی حلقہ نمبر۲ سردار ذوالفقار خان،نائب امیر جماعت اسلامی حلقہ ۲ غازی فاروق خان، مولانا ادریس احمد، عبدالمجید خان، نزاکت محمود، اسلامی جمعیت طلبہ کے رہنما اعجاز احمد، عبدالرحیم ساجد اور دیگر نے خطاب کیا۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ آزاد خطے میں جو ہائیڈرل پراجیکٹس لگائے گئے ہیں ان کا مرکزی حکومت اور واپڈا کے ساتھ آزاد حکومت کا کوئی معاہد ہ نہیں ہے جو قیادت کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ یہاں کے وسائل کی رائلٹی یہاں کے عوام کو ملنی چاہیے ،آزاد خطے کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے،انہوں نے کہا کہ آزاد خطے میں رشوت سفارش کا کلچر عام ہے،برادریوں اورتعصبات عروج پر ہے جماعت اسلامی اﷲ کی زمین پر اﷲ کے نظام کے نفاذ کی جدوجہد کررہی ہے عوام ہمارا ساتھ دیں تو 5سال میں ان کے بنیادی مسائل حل کر دیں گے ، انہوں نے کہا کہ آج بنگلہ دیش میں بھارت کی ایماء پر پھانسیاں دی جارہی ہیں جو کشمیریوں کے لیے پیغام ہے کہ تکمیل پاکستان کی جنگ لڑنے والوں کے ساتھ بھی کل ایسا ہو سکتا ہے جو کشمیریوں کے لیے پیغام ہے ،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ اسلام آباد اور مٖظفرآباد میں موجود قیادت ہے ۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق امیر جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر سردار اعجاز افضل خان ایڈووکیٹ نے کہاکہ زندہ قوموں کا یہ شعار ہوتا کہ وہ جہاں اپنے محسنوں کو یاد رکھتی ہیں وہیں اپنے غداروں کو بھی پہچانتی ہیں اور انھیں کیفرکردار تک پہنچانے سے بھی دریغ نہیں کرتیں۔شہداء کی کانفرنس کا پیغام ہے کہ رب کی دھرتی پر رب کے نظا م کے قیام کے لئے کمر بستہ ہو جائیں اور اﷲ ہی کے لئے جیئیں اور اﷲ ہی کے لئے مریں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر