ساری دنیا اس وقت طاغوتی نظام کی گرفت میں ہے امت مسلمہ نظام مصطفی کے نفاذ کے لیے متحد ہو جائے ،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiساری دنیا اس وقت طاغوتی نظام کی گرفت میں ہے امت مسلمہ نظام مصطفی کے نفاذ کے لیے متحد ہو جائے ،عبدالرشید ترابی {/AF}

باغ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ ساری دنیا اس وقت طاغوتی نظام کی گرفت میں ہے امت مسلمہ نظام مصطفی کے نفاذ کے لیے متحد ہو جائے پوری امت پر فرض ہے اور خاص کر پاکستان و آزاد کشمیر جواسلام کے نا م پر معروض وجود میں آئے اس ملک میں قرآن وسنت کا نظام اور اسلام کا عادلانہ معاشرہ قائم ہو،70سال گزرنے کو ہیں ابھی تک ہم اپنے رب سے کیے ہوئے عہد کو وفا نہیں کر پائے،طاغوت کا ایجنڈا ہے جو ہماری تہذیب کو نشانہ بنا رہا ہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے مرہنہ مسجد بلال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،تقریب سے مولانا حبیب تونسووی ،مولانا عطاء اﷲ شاہ ،سائین جاوید سمیت دیگر علماء کرام نے خطاب کیا ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ خیر اور نیکی کے کاموں میں مشکلات کھڑی کی جا رہی ہیں آج مساجد و مدارس اور دعوت کے کام میں مشکلات پیدا کی جارہی ہیں جبکہ بے حیائی کے اڈوں کو فروغ دیا جا رہاہے ،کلمے کے نام پر بننے والے ملک میں ابھی تک وہ نظام قائم نہیں ہو سکتا جس کے لیے ہمارے آباواجداد نے قربانیاں دیں انہوں نے کہا کہ اسلامی ریاست میں مسجدیں، مدارس کی تعمیر عوام الناس کی دینی تربیت حکومت کی ذمہ داری ہے ہمارے حکمران اس سے غافل اور مغربی ایجنڈے کی تکمیل میں مصروف ہیں جس کی وجہ سے ہم مشکلات کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ ان مشکلات سے نکلنے کے لیے پوری امت ،علماء کرام اور دینی تحریکیں متحد ہوں اور عالمی استعمار کی گرفت سے نجات کے لیے بھرپور جدوجہد کریں،سسکتی ہوئی انسانیت کو عدل و انصاف کے لیے اسلامی فلاحی معاشرے کے قیام کے لیے جدوجہد کریں مساجد دعوت و تربیت کا ذریعہ ہیں نبی کریم ﷺ نے جو ماڈل دیاتھا اس کردار کو بحال ہونا چاہیے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر