مظفر آباد میں آل پارٹیز اجلاس، ریاستی قائدین نے شرکت کی

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkمظفر آباد میں آل پارٹیز اجلاس، ریاستی قائدین نے شرکت کی{/AF}

مظفر آباد ( پ ر ) مظفر آباد میں آل پارٹیز کا اجلاس ہوا جس میں ریاستی قائدین نے شرکت کی اس موقع پر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر و کنوینئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل عبدالرشید ترابی کی تحریک پر بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے امیر مطیع الرحمن نظامی ، عبدالقادرملا ، علی احسن مجاہد ، صلاح الدین چوہدری کی پھانسیوں کے حوالے سے آل پارٹیز اجلاس میں قرارداد پیش کی جس کو متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔ اجلاس میں وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید ، سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان ، جموں وکشمیر پیپلز پارٹی کے صدر خالد ابراہیم ، پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر خواجہ فاروق ، مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنما بیرسٹر افتخار گیلانی ، ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما طاہر کھوکھر ، جمعیت اہلحدیث کے رہنما مولانا محی الدین عصری ، جمعیت علمائے اسلام کے رہنما قاری افضل ، وزیر خزانہ چوہدری لطیف اکبر ، نائب امیر جماعت اسلامی شیخ عقیل الرحمن ، امیر جماعت اسلامی ضلع مظفر آباد قاضی شاہد حمید ایڈووکیٹ ، لبریشن فرنٹ کے عبدالحمید بٹ سمیت دیگر قائرین شریک تھے۔ اجلاس میں جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے امیر مطیع الرحمن نظامی کی خدمات اور پاکستان سے لازوال محبت پر ان کو خراج عقیدت پیش کیاگیا۔اجلاس میں اس بات پر افسوس کا اظہار کیاگیا کہ بنگلہ دیش میں پھانسیوں کا جو عمل جاری ہے اس میں پاکستان سے محبت رکھنے والوں کو نشان عبرت بنایا جا رہا ہے ،اجلاس میں تشویش کا اظہار کیاگیا کہ 1976ء میں ذوالفقار علی بھٹو اور شیخ مجیب الرحمن کے درمیان جو معاہدہ طے پایا تھا اس کو دفن کر دیا گیا اور انتقام کی پیاس بجھانے اور ہندوستان کی آشیر باد سے جماعت اسلامی کے قائدین کو نشانہ بنانے کا مقصد پاکستان اور پاک فوج کو کٹہرے میں کھڑا کرنا ہے ۔ اس کے ذریعے افواج پاکستان اور دینی تحریکوں کو بد نام کرنا ہے۔اجلاس عالمی برادری کی سرد مہری پر تشویش کا اظہار کرتا ہے ،اجلاس میں اس امر پر افسوس کا اظہار کیاگیا کہ نام نہاد جنگی ٹریبونل کو عالمی دنیا نے اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے مسترد کر دیا تھا لیکن اس کے باوجود بنگلہ دیش میں بھارت کی شہ پر عدالتی قتل کیے جا رہے ہیں اور ان پھانسیوں کو رکوانے کے حوالے سے پاکستانی حکمران کوئی کردار ادا نہیں کر سکے ۔ اجلاس ترکی حکومت اور عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہے کہ انہوں نے سرکاری اور عوامی سطح پر پھانسیوں کے خلاف مظاہرے کیے ۔اجلاس حکومت پاکستان کے طرز عمل پر تشویش اور افسوس کا اظہار کرتا ہے ۔اجلاس اس پر بھی تشویش کا اظہار کرتا ہے کہ بھارت کی شہ پر پاکستان کا گھیراؤ کیا جا رہا ہے ،اس کے تدارک کے لیے حکومت پاکستان موثر حکمت عملی نہ بنا سکی اور نہ ہی موثر سفارتی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جا سکا۔اجلاس میں اس خدشے کا اظہارکیاگیا کہ اس سارے عمل کے بعد مقبوضہ کشمیر کے حریت پسند عوام کو بھارت یہ پیغام دے گا کہ آپ پاکستان کا پرچم لے کر نکلے ہو آپ کے ساتھ بھی یہی سلوک اور انجام ہوگاجو اس وقت بنگلہ دیش میں ہو رہا ہے۔اجلاس میں مطالبہ کیاگیا کہ حکومت پاکستان بھرپور سفارتی مہم کا اہتمام کرے اور بھارت کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے حکمت عملی وضع کرے۔او آئی سی اور بین الاقوامی سطح پر وفود بھیجنے کا اہتمام کرے تا کہ بھارتی عزائم کو بنگلہ دیش میں پھانسیوں کے دیگر مراحل کو مزید آگے بڑھنے سے روکا جا سکا ۔اجلاس میں جماعت اسلامی بنگلہ دیش اور جماعت اسلامی پاکستان کے ساتھ اظہار تعزیت کیاگیا ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر