{AF}
بیس کیمپ میں قانون کی حکمرانی اور اسلام کا فلاحی معاشرے قائم کریں گے، عبدالرشید ترابی{/AF}
جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر مظفرآباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر و امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ وسطی باغ عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہاکہ بیس کیمپ میں قانون کی حکمرانی اور اسلام کا فلاحی معاشرے قائم کریں گے،پروٹول کے کلچر کو ختم کریں گے،بھائی چارے کی فضا کو قائم کریں گے ہماری عدالتوں سے انصاف ملے گا انصاف کے راستے میں کوئی قانونی رکاوٹ ہے تو اس کا ازالہ کریں گے ،ہمارا عز م ہے کہ ہم فوجداری گشتی عدالتیں قائم کریں گے تا کہ عدالتیں جائے موقع پر پہنچ کر مظلوم کی داد رسی کریں،ہم تعمیر و ترقی کے رستے میں بڑی رکاوٹ کرپشن کا کلچر ہے اس کلچر کو ختم کریں گے قومی وسائل کو قوم کی امانت سمجھ کر براؤکار لائیں گے ہمارے پاس وسائل نہیں تھے ہم نے پھر بھی بھرپور خدمت کی ہے نظریہ پاکستان کمزور ہوا تو بنگلہ دیشن بن گیا نظریہ پاکستان کے لیے جماعت اسلامی کے کارکنان اور قائدین نے قربانیاں پیش کیں 45سال گزرنے کے بعد مطیع الرحمان نظامی کو پھانسی کی سزا سنادی گئی شہداء کے لہو کے نتیجے میں اس خطے میں ایک بار پھر تحریک اسلامی پھوٹے گی یہ جدوجہد اور قربانی جماعت اسلامی کی ہے اور یہ جماعت اسلامی کا اعزاز ہے آج سری نگر کے اندر اس نظریاتی جدوجہد کا پرچم سید علی گیلانی کے ہاتھ میں ہے پاکستان کی قومی و عسکری قیادت اپنے فرائض پورے کرے بنگلہ دیش میں پھانسیاں کشمیر یوں کے لیے پیغام ہیں کہ نظریہ پاکستان کے لیے جدوجہد کروگے تو کل تمہارے ساتھ بھی یہی ہو گا یہ پاکستان فوج کے خلاف ہے ،میں جب ممبر اسمبلی تھا تو اس اوقت اپنے حلقے میں 350سکمیں دیں کسی منصوبے میں ایک روپے کی بھی کرپشن نہیں ہوئی حکومت نے ہمارے حلقے کو ماڈل حلقہ قرار دیا اس کے شواہد جود ہیں ،جماعت اسلامی جس عظیم الشان مشن جس کو لے کر چل رہی ہے وہ انبیا کا مشن ہے ،اس خطے میں کوئی دوسری جماعت ایسی نہیں ہے جس کا یہ مشن ہو ،جماعت اسلامی کا ایک مشن ہے باقی جماعتوں کے پاس کیا ہے ایک امیدوار ہے جس کے گردوپیش 20تصویریں ہیں جنہوں نے لوٹ مار کرکے ارب ہا ڈالر بیرون ملک منتقل کیے، ہم نبی پاک ؐ کے مشن کے وارث ہیں اس دین مبین کے سپاہی ہیں ہم سید مودودی کے سپاہی،سید علی گیلانی،سید صلاح الدین کے سپاہی ہیں جو دنیا کی بڑی طاقت کے آگے ڈٹے ہوئے ہیں کشمیر کی آزادی ہم پر قرض ہے آپ سینہ تان کے اس عظیم مشن کو ایک ایک فرد اور ایک ایک گھر تک پہنچانے کی کوشش کریں ،ہمارے مشن اﷲ کی زمین پر اﷲ کا نظام قائم کرنا کشمیر کی آزادی ،مجاہدین و مہاجرین کا پشتیبان بننا ،جماعت اسلامی نے ایک دن کے لیے بھی اس مشن سے کوئی کوتاہی نہیں کی اس مشن میں مصروف جہد ہے ،اس مشن کے ساتھ جماعت اسلامی کی کارکردگی ہے کسی بھی جمہوری معاشرے میں جماعتیں کارکردگی کی بنیاد پر ،منشور اور لائحہ عمل کی بنیاد پر عوام کے سامنے جاتی ہیں آپ ان جماعتوں کے منشور دیکھیں ان خیالات کا اظہارانھوں نے ورکرکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کاکہ جس مقصد کے لیے یہ خطہ حاصل کیا تھا وہ تشنہ تکمیل ہے جماعت اسلامی اس نظام کے نفاذ کی جدوجہد کررہی ہے جس کے لیے اس خطہ کے عوام نے قربانیاں دیں تھیں ہمارے لیے تعمیر نو بھی بڑا مسئلہ ہے ،نوجوانوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا نالائق لوگوں کو بھرتی کیا گیاا ٓئینی جدوجہد ہم نے کی،ہم نے اسمبلی کو تحریک آزادی کا پشتیبان بنایا پوری اسمبلی کو اٹھایا اور چکوٹھی لے کر ساری دنیا کو پیغام دیا کہ یہ کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں ان کی قیادت میں 4ملین کشمیری مارچ کریں گے یہاں نظام تعلیم فیل ہو گیا سیاسی تقرریاں،تبادلے آزاد کشمیر بحران میں کھڑا ہو گیا ہم نے متبادل نظام تعلیم دیا جس میں پسماندہ ،یتیم بچوں کی فری تعلیم کا بندوبست کیا آج بھی ڈاکٹر اور انجینئر ز ہیں خدمت کا یہ ریکارڈ جاری ہے الخدمت کے پلیٹ فارم اور دیگر برادر این جی اوز کے پلیٹ فارم سے 13ہزار یتیم بچوں کی کفالت کررہے ہیں اس شاندار ریکارڈ کے ساتھ عوام کے پاس آئے ہیں آپ پورے اعتماد کے ساتھ جائیں دلوں اور گھروں کے دروازے کھلیں گے زلزلہ کے موقع پر عوام کی خدمت کی مہاجرین کی آباد کاری کا کوئی بندوبست نہیں تھا ہم نے کویت کی برادر تنظیم سے رابطہ کیا کویت کا سفیر آیا یہاں ادارہ قائم کیا آج لوگ ڈاکٹرز اور انجینئرز ہیں ہمیں بہت خوشی ہوتی ہے جب ان سے ملاقات ہو تی ہے ،یہ فرض ہم نے نبھایا ساری دنیا میں تحریک آزادی کشمیر کے لیے حق ادا کیا،ڈنہ کچلیلی میں سیلائیڈ آئی وہاں کے عوام نے جماعت اسلامی کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا درجنوں افراد جماعت اسلامی میں شامل ہوئے میں نے وزیر اعظم پاکستان اور آزاد کشمیر کو لکھا ان کے مسائل سے آگاہ کیا ابھی تک وزیر اعظم آزاد کشمیر کا وہاں نہ جانا باعث شرم ہے ،ابھی تک ان کی بحالی کا انتظام نہیں ہو سکا ،سال ہا سال سے برسراقتدار رہنے والے قومی دولت لوٹنے والے اس بات کے حق دار ہیں یہ ووٹ مانگنے جائیں تو انہیں جوتوں کے ہار پہنائیں جائیں ،اس شاندار مشن لائحہ عمل کارکردگی ،علماء،سکالر،وکلاء،عوام کے خادم ،صاحب کردار ،لکھنے والے بولنے والے لائیں ان کے مقابلے میں اتنی اچھی قیادت ،باکردار ،دیانتدار قیادت میدان میں اتاری ہے ہم نے اپنی اس دعوت کو ٹھیک طرح سے مارکیٹ کرنا ہے آج سے عز م کر لیں ایک ایک گھر تک جائیں ،نامساعد حالات میں اسلامی تحریکوں نے انقلاب برپا کیا وہاں کا میڈیا اور ایجنسیاں ان کے خلاف ترکی جو سیکولر ازم بن گیا تھا آج پوری اسلامی دنیا کی قیادت کررہا ہے ترکی استنبول کی گلیوں میں حجاب کی بہار ہے یہ انقلاب وہاں کی اسلامی تحریک نے برپا کیا ہے ،ہمارے ایک ایک کارکن نے ترکی کے ایک ایک ووٹر کو اپنی دعوت اور تعارف کروایا ،یہاں سیاسی بیداری ہے اپنے فرائض کو ادا کریں گے تو یہاں بڑی تبدیلی آئے گی ،اہم مسائل کے حوالے سے ہمارے منشور کے نکات ریاست کی وحدت خطے کا وقار،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو آئینی طور پر مربوط کریں گے ہم مختصر کابینہ رکھیں گے،لبریشن سیل کو مہاجرین کی خدمت کے لیے وقف کریں گے اور ان کی آباد کاری کا اہتمام کریں گے ہم 1990کے مہاجرین کے لیے ایک الگ نشست اسمبلی میں مقرر کریں تا کہ ان کی حکومت میں نمائندگی ہو ہسپتالوں میں سٹاف اور ادویات کا اہتمام کریں گے لیڈی ڈاکٹر ہر گاؤں میں بندوبست کریں گے خواتین کے مسائل حل کریں گے لاکھوں نوجوان بے روزگار ہیں تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ان کی ڈگری کے مطابق وظیفہ فراہم کریں گے جو بھی ملازمتیں ہوں گی وہ میرٹ پر ہوں گی کسی برادری تعصب کی بنیاد پر نہیں ہوں گی،نوجوانوں کی صحت مند سرگرمیوں کے لیے سپورٹس کلب قائم کریں گے ،صدر و وزیر اعظم سے شروع کریں گے لوئر گریٹ کے لوگوں کا گریٹ اپ کریں گے کرپشن اور رشوت کے سارے دروازے بند کریں گے ،بلدیاتی الیکشن کرائیں گے ،سکیمیوں کے نام پر منڈیاں لگائی ہوئی ہیں یہ کوکل گورنمنٹ کا کام ہے لیڈر شپ کی تیاری کا پراسس انہوں نے ختم کر دیا ہے ہم خیبر پختوانخواہ کی طرح بلدیاتی نمائندوں کی معقول تنخواہیں مقرر کریں گے بنیادی مسائل کو حل کریں گے اسے آزادی کا حقیقی بیس کیمپ بنائیں گے تا کہ تحریک آزادی کشمیر میں کردار ہو اس سارے کام کے لیے ہمیں وسائل چاہیے کرپشن کا خاتمہ کریں گے احتساب کا عمل ہو گا جو بھی لوگ سیاسی ذمہ داریوں پر رہے ہیں کرپشن کی کمائی کو ضبط کریں گے ہائیڈرل پراجیکٹس ہیں ،حکومت آزاد کشمیر حکومت پاکستان اور واپڈا کے درمیان کوئی معاہدہ نہیں ہے اس کے نتیجے میں آزاد خطے کے عوام کو کیا سہولیات میسر ہوں گئیں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کریں گے ،چائینہ نے دنیا سے صنعت کاروں کو ملک میں لایا ہم مفت بجلی فراہم کریں گے جو کار خانے میر پور میں لگے تھے وہ بھی بند ہو گئے باہر سے کشمیریوں کو اس جانب راغب کریں گے 18ارب ڈالر کی آمدنی ہے اس کا ایک تہائی حصہ بھی ہم مرکزی حکومت سے حاصل کریں گے اس کے نتیجے میں ہم با وسائل اور باوقار ہوں گے ایسی قیادت کا انتخاب کریں جو بین الاقوامی اور اسلام آباد میں بیٹھ کر ان کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرے ،ہم آپ کے حقوق اخلاقی قوت کی بنیاد پر حاصل کریں گے اس خطے کو رول ماڈل بنائیں گے مسائل اور کارکرگی کی بنیاد پر مسائل حل کریں گے جماعت اسلامی نے مکمل ہوم ورک کے ساتھ تعلیم یافتہ اور صاحب کردار 38حلقوں سے اپنے امیدوار فائنل کر دئیے ہیں ہمارا کسی سے کوئی اتحاد نہیں ہو گا اپنے بل بوتے پر جدوجہد کریں گے اسلامی ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ دینی اور اسلامی سطح پر قوم کی تربیت کرے اس خطے کو مدینہ کی طرز پر رول ماڈل بستی قائم کریں گے ہمارے لیے نمونہ وہی ہے ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے نائب امیر جماعت اسلامی آزا د جموں وکشمیر شیخ عقیل الرحمان نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف مظفرآباد کے عوام سے کیا وعدہ جو انہوں نے کیا تھا کہ مظفرآباد میں سوئی گیس فراہم کریں گے اسے پورا کریں ،حکومت نے عوامی فلاح کے لیے کوئی بڑا منصوبہ نہیں دیا ظلم و جبر کو نظام ہے مظفرآباد میں مظلوم بیٹی کے ساتھ گینگ ریپ کیا گیا مگر حکومت نے اس کا کوئی نوٹس نہیں لیا جو بے حسی ہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کرپشن فری سوسائٹی قائم کرے گی ،صدر ریاست نے فریال تالپور کو پیسے دے کر منصب حاصل کیا کرپشن عام ہے ہر طرف ظلم کا دورہ ہے آزاد خطے میں برادری ازم اور تعصبات،علاقائیت اقرباپروری عروج پر ہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ظلم وجبر کے نظام کے خلاف آواز بلند کرتی ہے ،نیلم سمیت تمام علاقوں میں لینڈ سیلائیڈنگ سے متاثرہ ہونے والے خاندانوں کو معاوضہ دیا جائے ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ضلع مظفرآباد و امیدوار اسمبلی حلقہ کھاوڑہ قاضی شاہد حمید ایڈووکیٹ نے کہا کہ پورے ضلع مظفرآباد کے سکول ویران ہیں حکمرانوں کو عوامی حقوق سے کوئی سرو کار نہیں ،بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا طوفان ہے،سڑکیں کھنڈارات بنی ہوئی ہیں ہسپتالوں میں انسانی جانوں سے کھیلا جا رہا ہے ڈاکٹر ڈیوٹی پر موجود نہیں ہوتے اربوں کی سکیمیں الیکشن کے لیے استعمال کی جارہی ہیں عوام وسائل لوٹنے والوں کو بے نقاب کریں،ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ لچھڑاٹ چوہدری آصف یعقوب ایڈووکیٹ نے کہا کہ عوام نے ظلم و جبر کو دور دیکھ لیا ہم اسلامی نظام کے نفاذ اور اسلامی منشور لے کر میدان میں نکلے ہیں اگر مداریوں سے جان چھڑانی ہے تو جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ،زلزلہ سے متاثرہ مظفرآباد کی تعمیر نو کے منصوبہ جات ادورے پڑھے ہیں عوام کے حقو ق کے تحفظ کے لیے میدان میں اترے ہیں عوا م باکردار ،دیانتدار اور تعلیم یافتہ لوگوں کو کامیاب کروائیں 5سالوں میں عوام کے بنیادی مسائل حل کریں گے ورکر کنونشن سے سابق امیر جماعت اسلامی ضلع مظفرآباد سید نذیر حسین شاہ نے کہا کہ آزاد کشمیر میں کرپشن کا عروج ہے ،اربوں کی کرپشن کی جاری ہے حلقہ میں کوئی تعمیر و ترقی کا کام نہیں ہوا ،انہوں نے کہا کہ ستم ظریقی یہ کہ میرے حلقے سے منتخب وزیر جنگلات جاوید ایوب محکمے کے ملازمین گارڈز سے بھی رشوت لیتے ہیں
قرارداد
آج کا یہ اجتماع ڈنہ سہوتر کے مقام پر لینڈ سیلائیڈ کے نتیجے میں متاثرہ بھائیوں اور دیگر آفات سماوی سے متاثرہ افراد کی فوری بحالی کا مطالبہ کرتا ہے اور حکومت سے پر زور مطالبہ کرتا ہے کہ وہ متاثرین ڈنہ کو متبادل زمین فراہم کرتے ہوئے مستقل بحالی اور رہائش کا اہتمام کرے اسی طرح شاہدرہ کے مقام پر کئی گھرانے لینڈ سیلائیڈنگ کی زد میں آکر تباہ ہوئے ہیں جبکہ مظفرآباد کے چاروں حلقوں کے اندر ابالخصوص شہر کے مختلف مقامات پر لینڈ سیلائیڈ سے متاثرہ افراد کو بھی حکومت پاکستان ڈنہ کی متاثرین کی طرح 5,5لاکھ روپے معاوضہ ادا کرے اور ان تمام متاثرہ خاندانوں کی بحالی کا فوری اہتمام کرے نیز اس سارے عمل میں استحقاق اور میرٹ کو یقینی بنایا جائے اگر غیر مستحق افراد کو نوازنے کے لیے جیالا نوازی کا سلسلہ کیا گیا تو جماعت اسلامی ایسا نہیں ہونے دی ۔