جماعت اسلامی اپنی شاندا ر خدمات کے ساتھ عوام کے پاس آئی ہے حکومت اور اختیار نہ ہونے کے باوجود ہم آزاد خطے میں ہزاروں یتم بچوں کی کفالت کررہے ہیں ، عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiجماعت اسلامی اپنی شاندا ر خدمات کے ساتھ عوام کے پاس آئی ہے حکومت اور اختیار نہ ہونے کے باوجود ہم آزاد خطے میں ہزاروں یتم بچوں کی کفالت کررہے ہیں ، عبدالرشید ترابی{/AF}

سدھن گلی ،بیرپانی،ہاڑی گہل( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ سدھن قبیلے کی تحریک آزادی کشمیرکے لیے تاریخی خدمات ہیں،غاز ی ملت سردار ابراہیم خان ،سردار گل احمد ،پیر علی اصغر شاہ کے مشن کی علمبردار جماعت اسلامی ہے ،عوام اپنے ان اسلاف کے مشن کی تکمیل کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں،اڈاریاں مارنے والے موسمی ککوآپ کے مسائل حل نہیں کرسکتے،ہمارے تمام مسائل کا سبب کرپٹ نظام اور اس کی محافظ قیادت کے ساتھ ساتھ اﷲ سے وہ بد عہدی کہ آزادی کے بعد اس خطے میں اﷲ کا نظام نافذ کریں گے وہ ابھی تک نہیں ہو ا جس کے نتیجے میں ہمارے اوپر ظالمانہ نظام مسلط ہے تعمیر وترقی کا عمل روکا ہوا ہے وسائل کرپشن کی نذر رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے ریڑ بن میں عوام رابطہ مہم کے دوران کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پرسردار آصف نقی،مولانا موسیٰ نصیر عاشق،اخترخان،فیصل فیاض،محمد حینف ،حاجی حمید نمبردار شبیر توصیف سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ ظلم کے نظام کو کیفر کردار تک پہنچانا کے لیے اور اس کیفیت سے نکلنے کے لیے ہمیں اسلاف کے عظیم مشن کی تکمیل کے لیے تجدید عہدکرنا ہوگا آزاد خطے کے عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے اور لاکھوں شہدائے کے مشن کی کامیابی کے لیے ہمیں اس نظام اور قیادت کو بدلنا ہوگا،اﷲ کی دھرتی پر اﷲ کا نظام قائم کرنا ہوگا،جماعت اسلامی کی خدمات ہیں ہم ہر دم عوام کے اندر موجود ہیں عوام کو چھوڑ کر بھاگنے والے صرف انتخابی موسم میں یہاں آتے ہیں جب کہ جماعت اسلامی اور میں آپ کے درمیان موجود رہتے ہیں ،جماعت اسلامی اپنی شاندا ر خدمات کے ساتھ عوام کے پاس آئی ہے حکومت اور اختیار نہ ہونے کے باوجود ہم آزاد خطے میں ہزاروں یتم بچوں کی کفالت کررہے ہیں ،آز ااد خطے میں پینے کے صاف پانی عوام کو فراہم کررہے ہیں اس کام کے لیے ہزاروں پمپ لگائے ہیں فلٹریشن پلانٹ لگائے ہیں تعلیم کے لیے جماعت اسلامی کی خدمات کو پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے صحت کے شعبے میں حکومت سے زیادہ خدمت کررہے ہیں باغ میں جماعت اسلامی کے ہسپتال سے لاکھوں غریب مستفید ہوئے ہیں اسی طرح آزاد کشمیرکے دیگر ضلعوں میں کام ہورہاہے ،تحریک آزادی کے لیے جو خدمات جماعت اسلامی کی ہیں وہ کسی اور جماعت کی نہیں ہیں،جماعت اسلامی کو قتدار ملا تو وہ آزاد خطے کے عوام کی تقدیر بدل دے گی،جماعت اسلامی اس نظام کے نفاذ کی جدوجہد کررہی ہے جس کے لیے اس خطہ کے عوام نے قربانیاں دیں تھیں ہمارے لیے تعمیر نو بھی بڑا مسئلہ ہے ،نوجوانوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا نالائق لوگوں کو بھرتی کیا گیاا ٓئینی جدوجہد ہم نے کی،ہم نے اسمبلی کو تحریک آزادی کا پشتیبان بنایا پوری اسمبلی کو اٹھایا اور چکوٹھی لے کر ساری دنیا کو پیغام دیا کہ یہ کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں ان کی قیادت میں 4ملین کشمیری مارچ کریں گے یہاں نظام تعلیم فیل ہو گیا سیاسی تقرریاں،تبادلے آزاد کشمیر بحران میں کھڑا ہو گیا ہم نے متبادل نظام تعلیم دیا جس میں پسماندہ ،یتیم بچوں کی فری تعلیم کا بندوبست کیا آج بھی ڈاکٹر اور انجینئر ز ہیں خدمت کا یہ ریکارڈ جاری ہے الخدمت کے پلیٹ فارم اور دیگر برادر این جی اوز کے پلیٹ فارم سے 13ہزار یتیم بچوں کی کفالت کررہے ہیں اس شاندار ریکارڈ کے ساتھ عوام کے پاس آئے ہیں آپ پورے اعتماد کے ساتھ جائیں دلوں اور گھروں کے دروازے کھلیں گیزلزلہ کے موقع پر عوام کی خدمت کی مہاجرین کی آباد کاری کا کوئی بندوبست نہیں تھا ہم نے کویت کی برادر تنظیم سے رابطہ کیا کویت کا سفیر آیا یہاں ادارہ قائم کیا آج لوگ ڈاکٹرز اور انجینئرز ہیں ہمیں بہت خوشی ہوتی ہے ،خواتین کے مسائل حل کریں گے لاکھوں نوجوان بے روزگار ہیں تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ان کی ڈگری کے مطابق وظیفہ فراہم کریں گے جو بھی ملازمتیں ہوں گی وہ میرٹ پر ہوں گی کسی برادری تعصب کی بنیاد پر نہیں ہوں گی،نوجوانوں کی صحت مند سرگرمیوں کے لیے سپورٹس کلب قائم کریں گے ، کرپشن اور رشوت کے سارے دروازے بند کریں گے ،بلدیاتی الیکشن کرائیں گے ،سکیمیوں کے نام پر منڈیاں لگائی ہوئی ہیں اس کو ختم کریں گے اس کام کو لوکل گورنمنٹ کے حوالے کریں گے خیبر پختوانخواہ کی طرح بلدیاتی نمائندوں کی معقول تنخواہیں مقرر کریں گے بنیادی مسائل کو حل کریں گے اسے آزادی کا حقیقی بیس کیمپ بنائیں گے تا کہ تحریک آزادی کشمیر میں کردار ہو اس سارے کام کے لیے ہمیں وسائل چاہیے کرپشن کا خاتمہ کریں گے احتساب کا عمل ہو گا جو بھی لوگ سیاسی ذمہ داریوں پر رہے ہیں کرپشن کی کمائی کو ضبط کریں گے ہائیڈرل پراجیکٹس ہیں ،حکومت آزاد کشمیر حکومت پاکستان اور واپڈا کے درمیان کوئی معاہدہ نہیں ہے اس کے نتیجے میں آزاد خطے کے عوام کو کیا سہولیات میسر ہوں گئیں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کریں گے ،چائینہ نے دنیا سے صنعت کاروں کو ملک میں لایا ہم مفت بجلی فراہم کریں گے جو کار خانے میر پور میں لگے تھے وہ بھی بند ہو گئے باہر سے کشمیریوں کو اس جانب راغب کریں گے 18ارب ڈالر کی آمدنی ہے اس کا ایک تہائی حصہ بھی ہم مرکزی حکومت سے حاصل کریں گے اس کے نتیجے میں ہم با وسائل اور باوقار ہوں گے ایسی قیادت کا انتخاب کریں جو بین الاقوامی اور اسلام آباد میں بیٹھ کر ان کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرے ،ہم آپ کے حقوق اخلاقی قوت کی بنیاد پر حاصل کریں گے اس خطے کو رول ماڈل بنائیں گے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر