{AF}
سابق وزیر تعمیرات کرنل (ر) راجہ نسیم خان کی اچانک رحلت بہت بڑا سانحہ ہے ،عبدالرشید ترابی{/AF}
باغ( پ ر )جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ سابق وزیر تعمیرات کرنل (ر) راجہ نسیم خان کی اچانک رحلت بہت بڑا سانحہ ہے ، کرنل نسیم کی سیاسی اور سماجی خدمات پوری قوم یاد رکھے گی ۔ ان کی رحلت سے نہ صرف اہل باغ ایک اچھے لیڈر سے محروم ہو گئی ہے بلکہ پورے آزاد کشمیر میں ان کی کمی محسوس کی جائے گی، اﷲ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اﷲ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے اور ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین ۔