جماعت اسلامی عوام کے حقوق کے حصول کے لیے ہر فورم پر جنگ لڑرہی ہے عوا م کے پاس سنہری موقع ہے درست قیادت کا انتخاب کریں،سردار اعجازافضل خان

{AF}ijaz-afzalجماعت اسلامی عوام کے حقوق کے حصول کے لیے ہر فورم پر جنگ لڑرہی ہے عوا م کے پاس سنہری موقع ہے درست قیادت کا انتخاب کریں،سردار اعجازافضل خان{/AF}

راولاکوٹ( پ ر) سابق امیر جماعت اسلامی سردار اعجازافضل خان نے کہا ہے کہ عوام درست قیادت کا انتخاب کریں جو عوام کی فلاح و بہبود کاایجنڈا رکھتے ہوں جماعت اسلامی عوام کے حقوق کے حصول کے لیے ہر فورم پر جنگ لڑرہی ہے عوا م کے پاس سنہری موقع ہے درست قیادت کا انتخاب کریں اگر لوگ بہتر نمائندوں کو منتخب کریں گے توان کے مسائل حل ہوں گے،عوام مسائل میں اضافہ کرنے والوں کا پیچھا کریں ،خدمت کے جذبہ سے سرشار جماعت اسلامی کی پوری ٹیم میدان میں ہے نظام کی تبدیلی کے ایجنڈے میں ہمارا ساتھ دیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے دریک میں رابطہ عوام مہم کے دوران کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ عوام ووٹ کی پرچی سے ٹھگوں کو مسترد کر دیں 68سالوں سے جو لوگ ہمارے مسائل حل نہیں کر سکے وہ اب بھی سبز باغ دکھاکر ایک بارپھر لوٹنا چاہتے ہیں ،کرپشن کا عروج ہے ہر طرف ظلم وستم کا نظام ہے میرٹ کا قتل عام جاری ہے جب تک دیانتدار قیادت اس ملک کی زمام کار اپنے ہاتھ میں نہیں لے گی اس وقت تک عوام کو مختلف طریقوں سے لوٹا جاتا رہے گا انہوں نے کہا کہ غازیوں اور شہیدوں کے وارث غیرت کا مظاہرہ کریں اور اسلام آباد کی کاسہ لیسی میں مصروف لوگوں کومسترد کر دیں جماعت اسلامی ظلم ،تعصبات ،اقرباپروری اور میرٹ کے قتل عام اور معاشرے میں ہونے والی نا انصافیوں کے خلاف برسر پیکار ہے عوام ہمارا ہاتھ مضبوط کریں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر