{AF}
عدل و انصاف کے معروف زریں اصولوں کو حکمرانوں نے جان بوجھ کے پس پشت ڈال کر قوم کا سنگین معاشی استحصال کیا ہے،سردار اعجازافضل خان{/AF}
راولاکوٹ( پ ر) سابق امیر جماعت اسلامی سردار اعجازافضل خان نے کہا ہے کہ لوگ اپنے ووٹ کے ذریعے ہمیں اسمبلی تک پہنچائیں انہیں پچھتاوا نہیں ہو گا ،عدل و انصاف کے معروف زریں اصولوں کو حکمرانوں نے جان بوجھ کے پس پشت ڈال کر قوم کا سنگین معاشی استحصال کیا ہے اگر عادلانہ نظام غالب ہو گا تو اس نظام سے لوٹ گھسوٹ نہیں جاری رہ سکتی اس لیے اہل اقتدار خود ہی ایسے اصولوں کو روند ڈالتے ہیں ہی اپنی عافیت سمجھتے ہیں جماعت اسلامی اس فرسودہ نظام کی تبدیلی اور آفاقی نظام کی بالادستی کے لیے امید کی واحد کرن ہے،لوگوں نے سب پارٹیوں کو آزمالیا ہے ذاتی مفادات کی خاطر گرگٹ کی طرح رنگ بدل بدل کر آنے والوں پر پہنچائیں ،ا ن خیالات کا اظہارانہوں نے چک،برمنگ کالی ناڑ اور چھم میں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،سردار اعجازافضل خان نے کہا کہ 68برس سے لوگوں کے مسائل حل کرنے روزگار دینے،صحت و تعلیم کی بہترین سہولیات مہیا کرنے کے دعوے لے کر آنے والے سبھی حکمرانوں نے انہیں اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا ،عوام کے مسائل حل ہونے کے بجائے ان میں مزید اضافہ ہوا انہوں نے کہا کہ زکوۃٰ جو غریبوں اور مستحقین کا اولین حق ہے اس سے مستحقین محروم ہیں اور حکمران بڑی ڈھٹائی سے زکوۃٰ فنڈز کو اپنی عیاشیوں اور جیالوں کو نوازتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ووٹ ایک امانت ہے اس کا درست استعمال کریں اور جماعت اسلامی کو کامیاب کروائیں ۔