انتظامیہ اور ڈپٹی کمشنر مسعود الرحمان کی جانب سے تجاوزات کے خلاف آپریشن خوش آئند ہے لیکن غریب ریڑی بانوں کے لیے متبادل جگہ فراہم کرنا بھی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ

{AF}sheikh aqeel ur rehmanانتظامیہ اور ڈپٹی کمشنر مسعود الرحمان کی جانب سے تجاوزات کے خلاف آپریشن خوش آئند ہے لیکن غریب ریڑی بانوں کے لیے متبادل جگہ فراہم کرنا بھی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ{/AF}

مظفرآباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر و امیدوار قانون سازاسمبلی مظفرآباد شہر شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ انتظامیہ اور ڈپٹی کمشنر مسعود الرحمان کی جانب سے تجاوزات کے خلاف آپریشن خوش آئند ہے لیکن غریب ریڑی بانوں کے لیے متبادل جگہ فراہم کرنا بھی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے عوام رابطہ مہم کے دوران کارنرمیٹنگزسے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر مسعود الرحمان کی نگرانی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن لائق تحسین ہے ،مظفرآباد شہر میں سڑکوں کے اطراف میں غیر قانونی تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک جام رہتا تھا مریض پریشان اور عام لوگوں کا قیمتی لوگوں کا وقت کا ضائع ہوتا تھا اس حوالے سے آپریشن لائق تحسین ہے لیکن دوسری جانب ان غریب ریڑی بانوں کو بھی متبادل جگہ دی جائے تا کہ وہ رزق کما کر اپنے بال بچوں کا پیٹ پال سکیں ،جن بڑی دکانوں نے اپنی دکان کے سامنے تجاوزات کرکے سڑک بلا ک کی ہوئی تھی ان کے خلاف آپریشن درست ہے لیکن جو غریب لوگ ریڑیاں لگا کے رزق کماتے تھے ان کو ڈپٹی کمشنر اور انتظامیہ متبادل جگہ فراہم کرے تا کہ وہ روزگار کا سلسلہ جاری رکھ سکیں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر