اسلام میں جو حقوق خواتین کو فراہم کیے ہیں کوئی اور نظام اس کا تصور بھی نہیں کر سکتا ، عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiاسلام میں جو حقوق خواتین کو فراہم کیے ہیں کوئی اور نظام اس کا تصور بھی نہیں کر سکتا ،  عبدالرشید ترابی{/AF}

راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر و امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ وسطی باغ عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ خواتین ہمارے معاشرے اور خاندانی نظام میں ریڈ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں اسلام میں جو حقوق خواتین کو فراہم کیے ہیں کوئی اور نظام اس کا تصور بھی نہیں کر سکتا ،خواتین کا منظم شعبہ صرف جماعت اسلامی کا ہے جو ایک بڑے اعزاز کی بات ہے خواتین آبادی کا 50فیصد سے زائد ہیں جو تبدیلی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں جماعت اسلامی کی خواتین جماعت اسلامی کے انتخابی منشور اور دین کی دعوت کو اپنے دائرے میں خواتین تک پہنچائیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر شعبہ خواتین کے زیر اہتمام تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ مغربی این جی اوز خواتین کے حقوق اور اختیارات کے نام پر معاشرے میں برائی پھیلا رہی ہیں،خوشنما نعروں کے ذریعے بے راہ روی پھیلائی جا رہی ہے ،ہماری خواتین عالمی استعماری مہم کا ہدف ہیں ہمارا خاندانی نظام ہماری اقدار حیااور حجاب مغرب کا اہم ہدف ہے ان درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے خواتین اپنے تنظیمی ڈھانچے میں وسعت پیدا کریں ریاست کی خواتین تک دعوت پہنچائیں ،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ بد قسمتی سے ہمارا سوشل میڈیا،ذرائع ابلاغ،مغرب کے آلہ کار کے طور پر استعمال ہو رہے ہیں بد قسمتی سے ہماری حکومتیں اور ادارے جن کی آئینی اور اخلاقی ذمہ داری تھی کہ وہ اس یلغار سے معاشرے کو بچائیں مگر وہ بھی اس کے آلہ کار بن گئے ہیں ان حالات میں ایمان اور عقیدے اور اپنے خاندانی نظام کے تحفظ کے لیے وسیع پیمانے پر نظریاتی بنیادوں پر ایک ایک فردا ور ایک ایک گھر تک قرآن وسنت کی دعوت پہنچانے کی ضرورت ہے ،یونین کونسل اور وارڈ کی سطح پر تنظیم کو وسعت دے کر قرآن کی دعوت خواتین تک پہنچائی جائے ،اجتماعات اور دیگر پروگرامات کے ذریعے اس طاغوتی یلغار کا مقابلہ کرنے کے لیے مضبوط صف بندی کی جائے ساری خرابیوں کے باوجود ہمارے معاشرے میں آج بھی ایک بڑی خیر موجود ہے عام آدمی اور خاتون اسلام سے محبت رکھتے ہیں طاغوتی نظام اور تہذیب سے متنفرہیں ان تک دین کی دعوت پہنچانے کی ضرورت ہے ،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ ایک فوری چیلنج درپیش ہے آزاد کشمیرمیں انتخابات کا مرحلہ آن پہنچا ہے اس میں جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر نے آزاد کشمیر اور مہاجرین کے 41انتخابی حلقوں میں ہوم ورک مکمل کر کے امیدوار میدان میں اتار دئیے ہیں سیاسی عمل میں خواتین کا کردار بہت اہم ہے اور جماعت کی کامیابی کے لیے جماعت اسلامی کے لائحہ عمل اور جماعت اسلامی کی خدمات ،دین کی دعوت لے کر گھر گھر پہنچائیں ،انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی جمہوری عمل پر یقین رکھتی ہے معاشرے میں حقیقی تبدیلی اسی راستے سے آسکتی ہے جن لوگوں نے بندوق کے زور پر تبدیلی لانے کی سعی کی انہوں نے ملک کو خانہ جنگی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے ایک مرتبہ پھر سیدمودودی ؒ کے لائحہ عمل کے برعکس ثابت ہوا ہے کہ دیر پا اور پائیدار تبدیلی رائے عامہ کے ذریعے ہی ممکن ہے ،آزاد خطے میں جماعت اسلامی کی سیاسی اور سماجی خدمات قابل تحسین ہیں تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے جماعت اسلامی نے تاریخی کردار ادا کیا ہے آزاد کشمیر گلگت بلتستان پاکستان اور عالمی سطح پر جماعت کی قیادت نے ترجمانی کا حق ادا کیا اور کررہی ہے مہاجرین اور متاثرین کی شاندار خدمت کا ریکارڈ رکھتی ہے جماعت اسلامی نے اپنے اداروں کے ذریعے متبادل نظام تعلیم دیا لاکھوں بچے تعلیم سے مستفید ہو رہے ہیں ہزاروں یتیم بچوں کی جماعت اسلامی کے ادارے مفت کفالت اور تعلیم کا بندوبست کررہے ہیں ،بے سہارا اور بیواؤں کی مدد کررہی ہے جماعت اسلامی ہر آزمائش میں عوام کے شانہ بشانہ رہی ہے زلزلہ ہو یا سیلاب ہو جماعت اسلامی کے رضاکاروں نے اپنی خدمات سرانجام دی ہیں جماعت اسلامی آزاد کشمیر و گلگت بلتستان میں ظالمانہ نظام سے پریشان حال لوگوں کے حقوق کے حصول کے لیے ہر محاذ پر جنگ لڑ رہی ہے میرٹ کی بالادستی کا محاذ ہویا کرپشن کے خلاف جنگ ہو جماعت اسلامی ہی نظر آئے گی ،باقی جماعتوں اور حکومت کی کارکردگی مایوس کن ہے ہمارے ان سارے مسائل کے ذمہ دار وہ لوگ اور قیادت ہے جن کو باری باری اقتدار میں آنے کا موقع ملا ہے ،جماعت اسلامی نے آمدہ انتخابات کے حوالے سے منشور تیار کیا ہے جس میں تما م مسائل کا حل تجویزکیا گیا ہے عوام آمدہ انتخابات میں اس ظالمانہ نظام کے خلاف جہاد میں ہمارا بھرپور ساتھ دیں تا کہ اس ظالمانہ نظام کو ختم کر کے اﷲ کے دئیے ہوئے عادلانہ نظام کو قائم کیا جا سکے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر