خطہ کے لوگوں کی حقیقی تقدیر بدلنے کے لے بھرپور جدوجہد کی ضرورت ہے ،سردار اعجاز افضل خان

{AF}ijaz-afzalخطہ کے لوگوں کی حقیقی تقدیر بدلنے کے لے بھرپور جدوجہد کی ضرورت ہے ،سردار اعجاز افضل خان{/AF}

راولاکوٹ( پ ر) سابق امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر و امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ 3راولاکوٹ سردار اعجاز افضل خان نے کہا ہے کہ خطہ کے لوگوں کی حقیقی تقدیر بدلنے کے لے بھرپور جدوجہد کی ضرورت ہے ،تخریبی سیاست نے عوام کے مسائل میں اضافہ کیا ہے مال ودولت کے ذریعے اقتدار تک پہنچنے کے خواب دیکھنے والوں کے منفی کردار سے عوام عاجز آچکے ہیں جماعت اسلامی خطہ کی معاشی،سیاسی صورتحال حقیقی تبدیلی کے ذریعے لوگوں کی حالت بدلنے کا بڑا پروگرام رکھتی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ ہماری شاندار روایات ہیں بڑی بلندی سے عظیم خوابوں کو لیے ہمارے آباواجداد نے سفر کا آغاز کیا تھا مگر جن لوگوں کے ہاتھ میں اجتماعی معاملات آتے رہے وہ خرابیوں اور نا لائیقیوں کے نئے سے نئے ریکارڈ قائم کرتے رہے نتیجاً کرسی اقتدار میں رہنے والوں کے دن تو پھرتے رہے لیکن عوام روز بروز گوں ناگوں مسائل کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ سیاست جو حقیقی معنوں میں بڑی خدمت کا نام ہے لیکن اقتدار کے راہی اسے ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں خدمت خلق کے بجائے اپنے بینک بیلنس میں اضافہ کرتے ہیں عوام کو دھوکہ دیتے ہیں لوٹ گھسوٹ ککا کلچر عام ہے قوم کی امنگوں اور خواہشات کا خون کیا جا رہا ہے سردار اعجازافضل نے کہا کہ عوام اٹھ کھڑے ہوں اورحالات بدلیں اقتدار کے ایوانوں میں حقیقی عوام کے خیر خواہوں کو بھیجیں تا کہ زماکار رکھنے والے عوام کے مسائل حل کریں اور اﷲ کی رحمتیں شامل حال ہوں انہوں نے کہا کہ کمیشن مافیا ،اقرباپروری کا فروغ دے رہی ہے جس سے عوام کے مسائل کے حل کے بجائے ان میں اضافہ ہورہا ہے ،سردار اعجازافضل خان نے کہا کہ اگر عوام نے اپنی حالت کو بدلنے کے لیے ذاتی،گروہی،علاقائی اور تعصبات سے بالا تر ہو کر جرات مندانہ قیادت کو الیکشن میں منتخب کیا تو چوروں کا ٹھکانہ جیل ہو گا انہوں نے کہا کہ نظام کی تبدیلی کا ایجنڈا صرف جماعت اسلامی کے پاس ہے عوام ساتھ دیں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر