آزاد خطہ پورے پاکستان کو روشن کرتا ہے اور اس کو تاریکی میں ڈبونا نا انصافی ہے یہاں کی قیادت بھی اپنا حق مانگنے سے کترا رہی ہے ،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ

{AF}sheikh aqeel ur rehmanآزاد خطہ پورے پاکستان کو روشن کرتا ہے اور اس کو تاریکی میں ڈبونا نا انصافی ہے یہاں کی قیادت بھی اپنا حق مانگنے سے کترا رہی ہے ،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ{/AF}

مظفرآباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر و امیدوار قانون ساز اسمبلی مظفرآباد شہر شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف نے مانسہرہ،بٹل،کاغان کے لیے گیس منصوبے کا افتتاح کیا ہے ،پاکستان کے دور دراز علاقوں کو سوئی گیس فراہم کرنا اچھی پیش رفت ہے لیکن وہ کئی بار مظفرآباد آ چکے ہیں لیکن مظفرآباد کو آزادی کا بیس کیمپ ہے اور دارلحکومت ہے اس کے لیے سوئی گیس کی فراہمی کا اعلان نہ کرنا مایوسی کا پیغام ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے عوام رابطہ مہم کے دوران کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ آزاد خطہ پورے پاکستان کو روشن کرتا ہے اور اس کو تاریکی میں ڈبونا نا انصافی ہے یہاں کی قیادت بھی اپنا حق مانگنے سے کترا رہی ہے میاں نوازشریف اپنے داماد کے مطالبے پر اگر دور دراز علاقوں میں گیس کی فراہمی کا اعلان کر سکتے ہیں تو آزادی کے بیس کیمپ کی لاج رکھتے ہوئے یہاں گیس کی ضرورت میسر آئے تو آر پار مثبت پیغام جاسکتا ہے ،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی حقیقی تبدیلی کی جدوجہد کررہی ہے جب تک صاحب کردار اور دیانتدار قیادت منتخب ہو کر سامنے نہیں ہو گی اس وقت تک ہمارے مسائل حل نہیں ہو سکتے

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر