تحریک آزادی کشمیرکو منزل سے ہمکنار کرنے کے لیے آزاد جموں و کشمیر کے عوام سیاسی جماعتوں اور حکومت کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔ارشد ندیم ایڈووکیٹ

{AF}arshad nadeemتحریک آزادی کشمیرکو منزل سے ہمکنار کرنے کے لیے آزاد جموں و کشمیر کے عوام سیاسی جماعتوں اور حکومت کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔ارشد ندیم ایڈووکیٹ {/AF}

راولپنڈی ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جمون وکشمیر کے سیکرٹری جنرل ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیرکو منزل سے ہمکنار کرنے کے لیے آزاد جموں و کشمیر کے عوام سیاسی جماعتوں اور حکومت کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔مظفر آباد میں بیٹھے حکمرانوں کی سمت درست ہو جائے تو پاکستان اور عالم اسلام کشمیریوں کی پشت پر صحیح طریقے سے پشتیبانی کر سکتے ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے حلقہ خواتین کے زیر اہتمام تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے کہا کہ خواتین اپنے گھروں کے مورچوں کو مضبوط کریں مغرب ہدف بنا کر خواتین کو اور ہمارے خاندانی نظام کو تباہ کرنا چاہتا ہے ، کشمیر کی تحریک آزادی پونے دو سال سے جاری ہے اور کشمیری عوام نے قربانیوں کی بے مثال داستانیں رقم کی ہیں ، سات لاکھ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر کے اندر عوام کے حوصلے پست کرنے میں شکست کھا چکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سید علی گیلانی کی قیادت میں آزادی کا قافلہ پورے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے نریندر مودی پاکستان کو ایک آزاد ملک کے طور پر برداشت کرنے کو تیار نہیں ہے ۔ اس لیے پاکستانی حکمرانوں کی بھارت سے دوستی دیوانے کا خواب ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضمیر سے عاری کوئی شخص ہی دشمن کو دوست قرار دے سکتا ہے ۔ مقبوضہ کشمیر کے نوجوان پوری طرح آزادی کی تحریک سے وابستہ ہو چکے ہیں اور یہ نسل نو پوری قوت کے ساتھ بھارتی فوج سے نبرد آزما ہیں اور آزادی سے کم کوئی حل قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کے لیے لازم ہے کہ تحریک آزادی کے تناظر میں آئندہ الیکشن میں جماعت اسلامی کو ووٹ دیں ۔ جماعت اسلامی آزاد کشمیر میں کرپشن ، بد انتظامی اور سرکاری اداروں کی زبوں حالی بھی مقبوضہ کشمیر کے عوام کے لیے ایک منفی پیغام ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر جماعت اسلامی کو موقع ملا تو آزاد کشمیر کو انتظامی امور ، تعمیر و ترقی اور کرپشن سے پاک کر کے ایک ماڈل بنائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ خواتین معاشرے میں پچاس فیصد ہیں اس لیے ملک کی ترقی اور کشمیر کی آزادی کے لیے ان کا کردار اہم ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر