نوجوانوں کا مسلسل معاشی استحصال ہو رہا ہے میرٹ و صلاحیت کا قتل عام کرنے والوں کا کڑا احتساب ہو کے رہے گا، سردار اعجاز افضل خان

{AF}ijaz-afzalنوجوانوں کا مسلسل معاشی استحصال ہو رہا ہے میرٹ و صلاحیت کا قتل عام کرنے والوں کا کڑا احتساب ہو کے رہے گا، سردار اعجاز افضل خان{/AF}

راولاکوٹ( پ ر) سابق امیر جماعت اسلامی سردار اعجاز افضل خان نے کہا ہے کہ نوجوانوں کا مسلسل معاشی استحصال ہو رہا ہے میرٹ و صلاحیت کا قتل عام کرنے والوں کا کڑا احتساب ہو کے رہے گا،نوجوان معاشرے کا بڑا اہم ترین عنصر ہیں ان کے حقوق اسی طرح پامال ہو تے رہے تو خطہ کو مزید بھیانک نتائج بھگتنے ہوں گے جماعت اسلامی اس فرسودہ نظام کی تبدیلی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے قرآن وسنت ہی کی راہنمائی سے قوم مسائل کی گرداب سے نکل سکتی ہے جن اعلیٰ ترین مقاصد کے لیے ہمارے آباواجداد نے یہ خطہ حاصل کیا تھا اس نا اہل حکمرانوں نے اعلیٰ مقاصد کو پس پشت ڈال کر اپنی ذاتی اغراض کی تکمیل کی خاطر لوگوں کے حقوق پر مسلسل ڈاکے ڈالے ہیں،جماعت اسلامی ہی مظلوموں کی حقیقی آوازہے ان خیالات کااظہارانہوں نے راولاکوٹ کارپوریشن کے نوجوانوں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر سردار عدنان رزاق،سردار عارف اور محمد نسیم خان بھی موجود تھے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سردار اعجاز افضل خان نے کہا کہ نوجوانوں سے کہا کہ ان کی جوانی،صلاحیتیں اﷲ کی دی ہوئی بہت بڑی امانت ہیں وہ اس امانت کو رب کے دین کی سربلندی کے لیے براؤے کار لائیں جب تک دین بطور نظام قائم نہیں ہو گا نوجوانوں کے حقوق کی پامالی ہوتی رہے گی انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے ہر حکومت نے نوجوانوں کے جذبات و احساسات کو تو اپنے حق میں استعمال کیا لیکن جب انہیں ان کے حقوق دینے کا وقت آتا ہے تو حکمران اقرباپروری،رشوت وسفارش کے کلچر کے داعی ہیں جرم عظیم کے مرتکب ہوتے ہیں سردار اعجاز افضل خان نے کہا کہ نوجوانوں سے کہا کہ وہ اپنی صلاحیتوں پر بھرپور اعتماد کرتے ہوئے کھلی آنکھوں اور پورے شعور کے ساتھ مختلف ادوار میں اقتدار کے مرکز تک پہنچنے والے کردار کو نہ بھولیں،تعصب،علاقائیت کے بتوں کو توڑ دیں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر