کرپشن ناسور بن کر معاشرے کو تباہ کررہا ہے کرپشن کا خاتمہ کیے بغیر آزاد خطے کی تعمیر وترقی ممکن نہیں ہے ،محمود الحسن چودھری

{AF}mehmood ul hassan کرپشن ناسور بن کر معاشرے کو تباہ کررہا ہے کرپشن کا خاتمہ کیے بغیر آزاد خطے کی تعمیر وترقی ممکن نہیں ہے ،محمود الحسن چودھری{/AF}

کوٹلی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر محمود الحسن چودھری نے کہا ہے کہ کرپشن ناسور بن کر معاشرے کو تباہ کررہا ہے کرپشن کا خاتمہ کیے بغیر آزاد خطے کی تعمیر وترقی ممکن نہیں ہے ،سیاسی کرپشن ،اخلاقی کرپشن اور مالی کرپشن کے خلاف پوری قوم کو جماعت اسلامی کے ساتھ کھڑا ہونا ہو گا ،جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جو کرپشن کے خلاف جہاد کررہی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے عوام رابطہ مہم کے دوران کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں بھی کرپشن کرنے والوں کا احتساب ہو نا چاہیے چاہے وہ اسمبلی کے اندر ہیں یا باہر ہیں یا محکموں کے اندر ہیں یا اداروں کے اندر ہیں جہاں بھی اک قماش کے لوگ ہیں ان کے خلاف ایکشن ہونا چاہیے ان کو گرفتار کرکے ان سے لوٹی ہوئی دولت واپس لی جائے تا کہ ا س خطے کو ماڈل اسلامی ریاست بنایا جائے انہوں نے کہا کہ عوام اگر معاشرے کو بہتر کرنا چاہتے ہیں تعمیر وترقی چاہتے ہیں بہترین ہسپتالوں میں علاج چاہتے ہیں میرٹ پر ملازمتیں چاہتے ہیں عدل و انصاف کا حصول چاہتے ہیں تو پھر انہیں دو ٹوک فیصلہ کر کے جماعت اسلامی کے ساتھ کھڑا ہونا ہو گا انہوں نے کہا کہ چور کبھی چور کا احتساب نہیں کر سکتا جماعت اسلامی کی پوری قیادت سب سے پہلے خود کو احتساب کے لیے پیش کرتی ہے اور اس کے بعد یہ مطالبہ کرتی ہے کہ کرپشن کرنے والوں کا احتساب ہونا چاہیے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر