{AF}
تحریک آزادی کشمیرنے پورے ہندوستا ن کو اپنی گرفت میں لے لیا ہے، عبدالرشید ترابی {/AF}
لاہور( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ تحریک آزادی کشمیرنے پورے ہندوستا ن کو اپنی گرفت میں لے لیا ہے،جوہر لال نہرو یونیورسٹی ہو یا ہزاروں افراد کا پاکستانی پرچم لے کر کللتہ کرکٹ گرانڈ میں جانا ،تحریک آزادی کشمیرکو منزل تک پہنچانے کے لیے بیس کیمپ کا کردار بہت اہم ہے جماعت اسلامی آمدہ انتخابات میں موثر پارلمانی رول حاصل کرے ،جماعت اسلامی نے 37امیدوار کھڑے کیے ہیں اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا آپشن بھی کھلا رکھاہے،سراج الحق اور لیاقت بلوچ کے آزاد کشمیر کے دوروں نے مقبوضہ کشمیرمیں حوصلے کا پیغام ملا ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے منصورہ میں مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ کشمیریوں نے مودی کے ایجنڈے کا ناکام بنادیاہے مودی مقبوضہ کشمیر میں مسلم تشخص کے خاتمے کے ایجنڈے کو لے کرآیا تھا اور ظلم اور تشدد میں اضافہ کردیاتھا تاکہ اس تحریک کو ختم کیا جاسکے نوجوانوں کی شہید اور خواتین کی عصمت وعز ت پر حملے کرکے ان کو حراساں کرنے کی سازش کشمیریوں نے ناکام بنادیا ہے اور کشمیریوں نے بھی اسی تناسب کے ساتھ ردعمل کیا جس کا اظہار مودی نے کیا تھا،کشمیریوں نے بھارتی استعمار کے کے ہر ہتھکنڈے کو ناکام بنایاہے،جوہرلال نہرو یونیورسٹی کے سوڈنٹ یونین کے صدر اور اساتذہ کی طرف سے کشمیریوں کی حمایت کا اعلان پیش رفت ہے جس سے مودی کے عزائم ناکام ہوئے ہیں اور بھارت کے اندر مسلمانوں سے دیگر اقلتیوں کو بھی حوصلہ ملاہے،سید علی گیلانی کی استقامت کو پوری قوم سلامت پیش کرتی ہے جنھوں نے پوری کشمیری قوم کو نیا عزم اور حوصلہ دیا اور مودی کے ایجنڈے کو ناکام کیا،جماعت اسلامی نے بھی کوشش کی کہ بیس کیمپ سے بھی کمک پہنچائی جائے اور اس حوالے سے کانفرنسز او ر سیمینار کیے جس میں سراج الحق اور لیاقت بلوچ نے خصوصی دورے کیے اور ان کے دوروں سے مقبوضۃ کشمیرمیں اچھا پیغام گیاہے،آزاد کشمیر اور مہاجرین میں آمدہ انتخابات کاایک بڑا چلینج درپیش ہے،جماعت اسلامی نے بھروپورا نداز سے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیاہے اور اچھی موثر پارلمارنی نمائندگی حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے ،مہاجرین کی 12سیٹیں بھی ہیں یہاں پر حکومت دھاندلی کرتی آئی ہے مگر الیکشن کمیشن اس دھاندلی کو روکے اور جماعت اسلامی پاکستان بھی اپنے تنظیم نٹ ورک کی کو بروکار لاتے ہوئے یہاں صاف اور شفاف انتخابات کو یقین بنائے اور دھاندلی کو روکا جائے تاکہ حقیقی نمائندے منتخب ہوسکیں ۔