{AF}
نویں جماعت کی اسلامیات کے کورس سے جہاد کی آیات نکالنا بھارت نوازی ہے اور جماعت اسلامی اس کی شدید مذمت کرتی ہے ، ارشد ندیم ایڈووکیٹ {/AF}
پلندری( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ نویں جماعت کی اسلامیات کے کورس سے جہاد کی آیات نکالنا بھارت نوازی ہے اور جماعت اسلامی اس کی شدید مذمت کرتی ہے ،ٹیچر فاؤنڈیشن اپنے نصاب میں جہادی آیات کو شامل کرے تاکہ پائی جانے والی بے چینی کا ازالہ ہو سکے ان خیالات کااظہار انہوں نے عوام رابطہ مہم کے دوران کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ آزاد خطہ جہاد کا بیس ہے باقی کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد کرنی ہے اور بیس کیمپ میں تعلیمی نصاب میں جہادی آیات کے ساتھ ساتھ مسئلہ کشمیر کو بھی شامل کیا جائے تا کہ نسل نو کو اس مسئلہ سے آگاہی ہوتی رہے ،جہاد کی آیات نصاب سے نکالنا ظلم ہے اور ٹیچر فاؤنڈیشن اس کا ازالہ کرے ورنہ جماعت اسلامی راست اقدام پر مجبور ہو گی ۔