{AF}
امان اﷲ خان کی رحلت سےتحریک آزاد ی کاجاندار باب بند ہوگیاہے،عبدالرشید ترابی{/AF}
اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیرعبدالرشید ترابی ،سابق امیر اعجاز افضل خان ،نائب امراء،نورالباری،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ،ڈاکٹر مشتاق ،مشتاق احمد سابق وزیر حکومت گلگت بلتستان،محمود الحسن چوھدری،سیکرٹری جنرل ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے مشترکہ طور پر جے کے ایل ایف کے سپریم ہیڈامان اﷲ خان کی رحلت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ،جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے کہاہے کہ امان اﷲ خان کی کشمیرکی آزادی کے لیے جدوجہد قابل تحسین ہیں اور آج کشمیری قوم ایک لیڈر سے محروم ہوگئی ہے،امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی نے کہاکہ امان اﷲ خان کی رحلت سے تحریک آزادی کشمیرکاایک جاندار باب بند ہوگیاہے امان اﷲ خان نے تحریک آزادی کشمیرکے لیے خدمات یاد رکھی جائیں گی کشمیرکی آزادی کا سورج ضرور طلوع ہوگا۔