کشمیری قیادت اور عوام حق خود رارادیت کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر ایک ہیں،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi کشمیری قیادت اور عوام حق خود رارادیت کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر ایک ہیں،عبدالرشید ترابی {/AF}

اسلام آباد( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ تحریک آزاد ی کو منزل سے ہمکنار کرنے کے لیے ضروری ہے کہ بیس کیمپ کااصل کردار بحال کیا جائے،کشمیری قیادت اور عوام حق خود رارادیت کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر ایک ہیں،تحریک آزاد ی کے لیے دنیا کے ہر فورم پر کام ہورہاہے مگر اس کام کو مربوط کرنے کی ضرورت ہے،ان خیالات کا اظہارا نھوں نے مسلم لیگ کے زیر اہتمام عدالتی قتل اور گرفتاریوں پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ کشمیری اپنی آزادی کے لیے پرعزم ہیں اور وہ آزادی سے کم کوئی حل قبول نہیں کریں گے،اس تحریک کو اﷲ کی نصرت حاصل ہے جب بھی کوئی کمی آتی ہے تو ہندوستان سے خود ایسے کام سرزد ہوتے ہیں جس سے تحریک کو نئی جلاملتی ہے،مقبوضہ کشمیرکے اندر مودی نے مظالم میں اضافہ کیا ہے،مگر مودی کے ایجنڈے کو ناکام بنادیاہے،مگر حکومت پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیرکی آزادی کے لیے ٹھوس حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے،کشمیریوں نے اپنے حصے کاکام کردیاہے اب اس تحریک کو منزل تک پہنچانے کے لیے پاکستان نے فیصلہ کن کردار ادا کرنا ہے،انھوں نے کہاکہ کشمیرکی آزادی کی منزل قریب ہے

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر