آزاد خطے کے تمام ادارے تباہ ہو چکے ہیں عوام کو عدل و انصاف فراہم کرنے والے ادارے اقرباپروری،پسند و نا پسند کی بنیاد پر کررہے ہیں ،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiآزاد خطے کے تمام ادارے تباہ ہو چکے ہیں عوام کو عدل و انصاف فراہم کرنے والے ادارے اقرباپروری،پسند و نا پسند کی بنیاد پر کررہے ہیں ،عبدالرشید ترابی {/AF}

اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر و امیدوار قانون سازاسمبلی حلقہ وسطی باغ عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ آزاد خطے کے تمام ادارے تباہ ہو چکے ہیں عوام کو عدل و انصاف فراہم کرنے والے ادارے اقرباپروری،پسند و نا پسند کی بنیاد پر کررہے ہیں جس کہ وجہ سے گذشتہ عرصے میں اپنی کارکردگی نہیں دیکھا سکے جس سے نوجوان مایوس ہیں،لاکھوں نوجوان بے روزگار ی سے تنگ ہو کر ذہنی دباؤ کا شکار ہیں حکومت بنیادی مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے سرکاری ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ نہ آزادکشمیر کے مسائل حل ہوئے اور نہ ہی تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے کوئی پیش رفت ہو سکی،کشمیر لبریشن سیل جسے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور شہداء کے خاندانوں کی کفالت کرنے کے لیے بنایا گیا تھا بد قسمتی سے اس میں مشیر اور کو آرڈنیٹرز کو نواز جا رہا ہے جس کہ وجہ سے یہ ادارہ اپنا مطلوبہ کردار ادا نہ کر سکا،انہوں نے کہا کہ نئی بننے والی حکومت کے لیے بڑے چیلنجز درپیش ہوں گے جس میں اداروں کو میرٹ پر بحال کرنا،حکومت کے اخراجات میں کمی کرنا،چھوٹی کابینہ رکھنا ،زیر تعمیر منصوبوں کی تکمیل کرنا متاثرین زلزلہ کے55ارب جو زراری دور میں حکومت پاکستان لے گئی تھی اس کو واپس کرانا ،ایکٹ74میں ترامیم کر کے حکومت کو با اختیاربنانا تا کہ تحریک آزادی کشمیر میں کردار ادا کر سکے،آزاد کشمیر میں ہائیڈرل پراجیکٹ میں سے شیئر حاصل کرنا ،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جو سالانہ زرمبادلہ آتا ہے جس میں 42لاکھ پاکستانیوں سے 13لاکھ کشمیری ہیں اس کا زرمبادلہ 18ارب ڈالر سالانہ بنتا ہے اس کا ایک تہائی حصہ کشمیریوں کو دیا جائے انہوں نے کہا کہ کرپشن نے پورے ملک کی بنیادیں کھوکھلی کر دی ہیں کرپشن کے ناسور بن چکا ہے اس کو ختم کرنا،ایک سوال کے جواب میں عبدالرشید ترابی نے کہا کہ جماعت اسلامی نئے عزم و حوصلے کے ساتھ میدان میں جا رہی ہے اور سیاسی صف بندی میں جماعت اسلامی نے اپنا آپشن کھلا رکھا ہوا ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر