{AF}
جماعت اسلامی آمدہ انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے عوام کی محرومیاں ختم کرے گی ، ارشد ندیم ایڈووکیٹ {/AF}
پلندری( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی آمدہ انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے عوام کی محرومیاں ختم کرے گی ،پلندری کے منتخب نمائندوں نے عوامی مسائل کے حل کی جانب کوئی توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے سڑکیں کھنڈارات اور یہاں کے عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں جماعت اسلامی عوامی قوت سے یہاں کے مسائل حل کروائے گی ان خیالات کااظہارانہوں نے یونین کونسل پنتھل میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پلندری کوٹلی روڈ،پنتھل بارل سیری روڈز کی خستہ خالی کی مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ یہاں کے سکولوں کی حالت خراب ہے ،پنتھل ڈنہ روڈ،پنتھل چنی روڈ کی حالت بھی خراب ہے جس کی وجہ سے عوام کو شدیدمشکلات کا سامنا ہے انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کرپشن سے پاک سدہنوتی تعمیر کرو سدہنوتی اور آزادی کا پاسبان سدہنوتی کا ایجنڈا لے کر عوام کے پاس آئی ہے اور عوامی طاقت سے کامیابی بھی حاصل کریں گے اور عوامی طاقت سے یہاں کے منصوبے بھی منظور کروائیں گے جماعت اسلامی عملی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے وہ محض نعرے نہیں لگاتی عوام ہمارا ساتھ دیں تو ہم خطے کی تقدیر بدل دیں گے ۔