{AF}
اگر عوام درست فیصلے کر کے عوام دوست اور دور اندیش قیادت کا انتخاب کر لیں تو خطہ محرومیوں سے نجات پا سکتا ہے،سردار اعجازافضل خان{/AF}
راولاکوٹ( پ ر) سابق امیر جماعت اسلامی و امیدوار قانون سازاسمبلی حلقہ 3راولاکوٹ سردار اعجازافضل خان نے کہا ہے کہ قیادت ہی قوموں کو زوال سے عروج کی طرف لے جا سکتی ہے قیادت کا انتخاب عوام کے پاس اگر عوام درست فیصلے کر کے عوام دوست اور دور اندیش قیادت کا انتخاب کر لیں تو خطہ محرومیوں سے نجات پا سکتا ہے آزاد کشمیرمیں حکومتوں کے کردار سے عوام اچھی طرح واقف ہیں انتخابات میں اختیاراہل لوگوں کے حق میں استعمال کریں تا کہ 70سالوں کی محرومیوں کا ازلہ ممکن ہو سکے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے دریک اور بیکھ میں عوام رابطہ مہم کے دوران کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،سرداراعجاز افضل خان نے کہا کہ تبدیلی محض خواہشوں اور تمناؤں سے نہیں آتی بلکہ عوام نے اپنا درست رول اداکرنا ہو گا،حقیقی تبدیلی کے لیے ہمیں اپنی سوچوں کو بدلنا ہو گا اور ہوائی نعروں اور جھوٹے وعدوں کے چنگل سے نکلنا ہو گا ،اگر قوم کے روزوشب میں تبدیلی لانی ہے تو آزمائے ہوئے لوگوں کو آزمانے کے بجائے اچھی اور باکردارقیادت کا انتخاب کیا جائے انہوں نے کہا کہ پیرو جوان ،خواتین وحضرات خطہ کو حقیقی معنوں میں بر صغیر کا چمکتا ہوا ہیرا بنانے کے لیے شعوری کردار اداکریں،آزاد کشمیر میں وسائل کی کوئی کمی نہیں ہے 70ارب سے زائد بجٹ رکھنے کے باوجود لوگوں کی حالت روز بروز بد سے بد تر ہوتی جا رہی ہے ،انہوں نے کہا کہ پورے آزاد کشمیر میں عوام میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے تعلیم وصحت اور دیگر شعبوں میں اگر درست انداز سے بجٹ استعمال ہو رہا ہوتا تو عوام یوں دربدر نہ ہوتے ،سردار اعجازافضل خان نے کہا کہ ان نامساعد حالات میں کو بدلنا ہے تو اس کے لیے قیادت کو بدلنا ہو گا ،اگر عوام نے درست فیصلہ نہ کیا تو مسائل میں اضافہ ہو گا انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اس فرسودہ نظام کو بدلنا چاہتی ہے چہرے بدلنے سے کوئی تبدیلی نہیں آئے گی عوام ہمارا ساتھ دیں تا کہ باریاں بدل بدل کر آنے والوں کے شکنجے سے قوم کی جان چھڑائی جا سکے ۔